لاہور (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر پلاننگ، ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کسی ایک حکومت کا منصوبہ نہیں ، کچھ عناصر منصوبے کو متنازعہ بنا کر نہ جانے کس کے ایجنڈا کی تکمیل کر رہے ہیں، سی پیک کے 46 ارب ڈالر کے منصوبوں میں سے 9.1 ارب ڈالر کے منصوبے سندھ، 8.9 ارب ڈالر کے منصوبے بلوچستان میں لگنے کے بعد یہ چائنا پنجاب اکنامک کاریڈور کیسے ہوسکتا ہے،سی پیک کے علاوہ حکومت ایک یو ایس پاکستان نالج کاریڈور پر بھی کام کر رہی ہے جس کے تحت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں 10 ہزار پی ایچ ڈی پیدا کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیوی وار کالج لاہور میں ’’ سی پیک اور ابھرتے ہوئے میری ٹائم سکیورٹی چیلنجز‘ ‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل محمدامجد خان نیازی، ریئر ایڈمرل کلیم شوکت، سابق سفیر مسعود خان‘ وائس ایڈمرل (ر) احمد تسنیم‘ صدیق الرحمن رانا، وائس ایڈمرل (ر) آصف ہمایوں سمیت پاکستان نیوی کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔خطاب کرتے ہوئے پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ آج ہم جس عہد میں ہیں یہ انسانی تاریخ کا حیرت انگیز ترین دور ہے جس میں ہمیں نئی آنکھوں سے دیکھنے اور پرانے مفروضوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے‘ موجودہ صدی اقتصادی خیالات کی صدی ہے‘ وقت آگیا ہے کہ ہم ایک اقتصادی قوم بن جائیں اور معاشرہ کے ہر فرد پر لازم ہے کہ وہ وسیع تر ملکی و قومی مفاد میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ یہ ان کیلئے گیم چینجز ہے‘ قوم یہ بھی جانتی ہے کہ ماضی میں ہم نے کئی مواقع ضائع کئے لیکن اب ہمارے پاس ترقی کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں‘ موجودہ حکومت نے ایک سال کے عرصے میں کاغذ کے ٹکڑے پر موجود ایم او یو کو 46 ارب ڈالر کے معاہدے میں تبدیل کیا‘ اب اس کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ عزم ہے کہ 2047ء میں جب پاکستان 100سال کا ہو چکا ہو گا اس وقت پاکستان کا شمار دنیا کی دس بڑی معیشتوں میں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے 46 ارب ڈالر کے منصوبوں میں سے35 ارب ڈالر کی پرائیویٹ انویسٹمنٹ انرجی سیکٹر میں ہے کیونکہ انرجی کے بغیر کوئی بھی شعبہ نہیں چل سکتا جبکہ دیگر منصوبوں میں روڈ اور ریل کے منصوبے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سی پیک میں تھر کے کوئلے سے 2018ء میں بجلی پیدا کرنے جارہی ہے جو گزشتہ 65 سالوں میں نہیں بنائی جاسکی، انہوں نے واضح کیا کہ سی پیک کسی ایک حکومت کا منصوبہ نہیں بلکہ یہ لانگ ٹرم پراجیکٹ ہے جس کو متنازعہ بنانے والے نہ جانے کس کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں، اسی منصوبہ کے تحت گوادر کو کوئٹہ‘ رتو ڈیرو اور سکھر سے ملایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو معیشت کا برا حال تھا‘ قوم میں یہ تاثر پایا جارہا تھا کہ آنیوالا سال بدتر ہو گا‘ ملک میں 20‘ 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی‘ کراچی اور بلوچستان کے حالات تباہی کی طرف جارہے تھے‘ لیکن موجودہ حکومت نے نہ صرف توانائی کے شعبے میں اقدامات کئے جس کے نتیجہ میں اس وقت لوڈشیڈنگ 6 سے 8 گھنٹے رہ گئی ہے بلکہ کراچی میں امن لوٹ رہا ہے‘ بلوچستان میں آزادی کی تقریبات منائی جارہی ہیں جو تبدیلی کا ثبوت ہیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے علاوہ حکومت ایک یو ایس پاکستان نالج کاریڈور پر بھی کام کر رہی ہے جس کے تحت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں 10 ہزار پی ایچ ڈی پیدا کئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے پاکستان نیوی‘ میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی مضبوطی کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے‘ 30 سال پرانی بوٹس کو تبدیل کیا جارہا ہے جس سے پاکستان کے سمندر محفوظ ہوں گے۔
پاک چین اقتصادی راہداری،سندھ اور بلوچستان میں کتنے ارب ڈالر خرچ ہونگے؟تفصیلات سامنے آگئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘
-
پنجاب میں عیدالاضحیٰ تعطیلات کا اعلان، سرکاری دفاتر بند رہیں گے
-
محمد عامر کی شاہین آفریدی کے بارے میں تین سال قبل کی گئی بات سچ ثابت ہوگئی
-
8سالہ پاکستانی نژاد بچے نے ناسا کی غلطی پکڑلی، ایجنسی کا نشاندہی پر شکریہ
-
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
بجلی کے بل پر کیو آر کوڈ کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونے کا خدشہ،پاورڈویژن نے ایڈوائزری جاری...
-
ٹرمپ نے بیٹے کی شادی میں شرکت سے انکار کیوں کیا؟ وجہ سامنے آگئی
-
ایف آئی اے کی کارروائی، آسٹریلیا جاکر ہم جنس سے شادی اور سیاسی پناہ کی کوشش کرنیوالا پاکستانی گرفتار
-
ایران نے امریکہ سے مذاکرات کے لیے وفد کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
16سالہ کینسر کی مریضہ سے اجتماعی عصمت دری
-
بغیر کسی ایڈوانس کے مفت میں خواتین کو پنک اسکوٹیز دے رہے ہیں، بڑا اعلان
-
پاکستان میں چاندی کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ نئی قیمت جاری
-
بلاول بھٹو کا خود گاڑی چلاتے ہوئے ای چالان ہو گیا
-
خواتین پنک اسکوٹی شوہر یا بھائی کو چلانے نہ دیں، حکومت نے خبردار کردیا



















































