منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

گلگت بلتستان کونسل کی 6 نشستوں پر انتخابی عمل مکمل، مسلم لیگ (ن) کی برتری

datetime 18  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت(نیوز ڈیسک) گلگت بلتستان کونسل کی 6 نشستوں پر امیداروں کے انتخاب کے لیے اسمبلی کے ارکان نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر رحیم گل نے نتائج کا اعلان کیا۔تفصیلات کے مطابق اعلان کردہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 6 میں سے 4 جب کہ اسلامی تحریک اور آزاد امیدوار نے ایک ایک نشست حاصل کی، منتخب ہونے والے ہر امیدوارنے 5 ووٹ حاصل کیے، امیداروں کو ملنے والے ووٹوں کے تحت (ن) لیگ کے ارمان شاہ، سلطان علی، اشرف صدا اور وزیر اخلاق حسین جب کہ اسلامی تحریک کے محمد عباس رضوی اور آزاد امیدوار سید افضل کامیاب قرار پائے ہیں۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان کونسل وزیراعظم ، وزیراعلیٰ اور گورنر گلگت بلتستان سمیت 15 ارکان پر مشتمل ہوتی ہے جس میں 6 ارکان کا انتخاب بذریعہ قانون ساز اسمبلی کیا جاتا ہے جب کہ دیگر ارکان کی تقرری کا نوٹی فکیشن وفاقی حکومت ان کے عہدے کی مناسبت سے عمل میں لاتی ہے، کونسل کا چیئرمین بالحاظ عہدہ وزیراعظم پاکستان ہوتا ہے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…