راجن پور(نیوزڈیسک)چھوٹو گینگ کومہلت ختم،پاک فوج نے جو کہا کردکھایا، پاک فوج نے غلام رسول عرف چھوٹو اور اس کے گینگ کے خلاف آپریشن کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج نے چھوٹو گینگ کو یرغمال بنائے گئے پولیس اہلکاروں کی بازیابی اور جرائم پیشہ افراد کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کی مہلت ختم ہونے کے بعد آپریشن کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ چھوٹو گینگ کے ٹھکانوں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔کارروائی میں پاک فوج کو پولیس اور رینجرز کا بھی مکمل تعاون حاصل ہے۔ کچے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر سیل اور دریا میں کشتی چلانے پر بھی پابندی ہے جب کہ ڈرون اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے چھوٹو گینگ کی نگرانی کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ رحیم یارخان ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پولیس نے چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا تاہم 7 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور کئی کے یرغمال بنائے جانے کے بعد اس کارروائی میں پاک فوج کو شامل کیا گیا۔
چھوٹو گینگ کومہلت ختم،پاک فوج نے جو کہا کردکھایا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا















































