منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

پی پی اورحکمران جماعت میں لندن خفیہ ملاقات کے بعدنیااعلامیہ جاری ہو گا، جمشید دستی

datetime 17  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عبدالحکیم(نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی اور حکمران جماعت میں لندن خفیہ ملاقات کے بعد نیا اعلامیہ جاری ہوگا چور کو چور تحفظ دیگا پاکستان میں غریب اور امیر کیلئے علیحدہ علیحدہ قانون ہیں ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی جمشید احمد خان دستی نے کوٹ اسلام میں حلف وفاداری کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پانامہ پیپر پر بات بہت ہو چکی اب احتساب کا عمل شروع ہونا چاہئیے ہمارے ملک کا عجب قانون ہے کہ جنرل کرپشن کرتا ہے تو اس کا حتساب اس کا اپنا ادارہ کرتا ہے جج کرپشن کرتا ہے اسکا احتساب عدالت کرتی ہے پولیس میں اگر کوئی رشوت لیتے پکڑا جاتا ہے تو اسکا کیس اینٹی کرپشن کا محکمہ ہی کرتا ہے اب اگر سیاستدان نے کرپشن کی ہے تو اسکا احتساب سیاستدانوں میں جو ایماندار لوگ ہیں انکی کمیٹی بنا کر نواز شریف کا احتساب کیا جائے اور کرپشن ثابت ہونے پر سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے اگر ایک بار ایسا ہو جائے تو آئندہ کوئی کرپشن نہیں کریگا انھوں نے کہا کہ ملک میں ایسا کوئی ادارہ نہیں جس میں کالی بھیڑیں موجود نہ ہوں جج ہے تو انصاف نہیں ملتا پولیس ہے تو غریب کا مسئلہ حل نہیں ہوتا محکمہ انکم ٹیکس ہے تو اسکے اہلکار صنعتکاروں اور تاجروں کو ٹیکس بچانے کیلئے راستے تلاش کر کے دیتے ہیں اس طرح ٹیکس چوری کا موجب محکمہ خود ہے انھوں نے کہا کہ پانامہ ہنگامہ پر پیپلز پارٹی اور حکمران جماعت کی مکار قیادت نے سر جوڑ لئے ہیں مشروط ڈیل کے بعد معاملہ ایسے ختم ہو جائیگا جیسے کبھی شروع ہی نہیں ہوا کرپٹ حکمرانوں کی ہیبت کا عالم یہ ہے کہ کوئی ریٹائرڈ جج کمیشن میں شامل ہونے کیلئے تیار نہیں ایک سوال کے جواب میں جمشید دستی نے صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ جتنی مرضی کرپشن لوٹ مار،ظلم،جبر کی نشاندہی کر لیں اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہو گا کیونکہ بیور و کریسی ہو سیاستدان ہو یا جج اعلیٰ ایوانوں میں تو کرپٹ مافیا کا قبضہ ہے انھوں نے کہا کہ ملک میں ایماندار قیادت کی ضرورت ہے یہ تبدیلی کب آئیگی خدا بہتر جانتا ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کرپشن جابر جاگیر دار کے ظلم کی نشاندہی کرنا چھوڑ دیں آپ اپنا مشن جاری رکھیں کیونکہ یہ ایمان کا اعلیٰ درجہ ہے جمشید دستی نے مزید کہا کہ میں ایک بیلدار کا بیٹا ہوں اور مزدور ہوں تھوڑی سی کوشش کے بعد اس مقام تک پہنچا ہوں تعلیمی دور میں صحافت سے اپنی زندگی کا آغاذ کیا مجھے امید ہے کہ آپ کو بھی کامیابی ملے گی اس موقع پر عزیز خان پنیاں ایڈووکیٹ نے کوٹ اسلام پر یس کلب کے صدر افتخار احمد اور جنرل سیکرٹری راشد محمود سمیت دیگر عہدیداران و ممبران سے وفاداری کا حلف لیا۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…