منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

’’چھوٹو گینگ‘‘ نے شہبازشریف کی گڈ گورنینس اور جعلی سروے کا پول کھول دیا‘ چودھری پرویزالٰہی

datetime 17  اپریل‬‮  2016 |

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ’’چھوٹو گینگ‘‘ نے پنجاب میں شہبازشریف کی گڈگورنینس اور اس بارے میں جعلی سروے کا پول کھول دیا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بطوروزیراعلیٰ میں نے کچے کے علاقہ میں روجھان چوک، پل کھڑاک، شادو والی، کاکھڑ، اقبال آباد نزد سون میانی سنٹر پولیس پٹرولنگ پوسٹوں کی منظوری دی تھی اور ہر پوسٹ میں 25 کمانڈوز تعینات ہونا تھے لیکن شہبازشریف نے یہ پٹرولنگ پوسٹیں بند کر دیں جبکہ مجرموں کو پختہ بنکر اور مورچے بنانے کی کھلی چھٹی دی گئی، پنجاب حکومت نے خود تاوان دے کر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق رسول اور 10پولیس اہلکار چھڑوائے جس کے باعث آج یہ صورتحال ہے کہ پچھلے کئی دنوں سے چھوٹو گینگ کے ساتھ 8اضلاع کی پولیس لڑ رہی ہے اور آخر کار آپریشن مکمل کرنے کیلئے آرمی کو آنا پڑا، ہم پچھلے 2سال سے کہہ رہے ہیں کہ جنوبی پنجاب میں ایسے سماج دشمن عناصر موجود ہیں جن کی سرپرستی پنجاب حکومت کر رہی ہے جبکہ 2015ء میں اعلیٰ فوجی حکام اور شہبازشریف کی میٹنگ میں بھی چھوٹو گینگ اور دہشت گردوں کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی تھی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ کچے کے علاقے میں پولیس نہیں پنجاب حکومت فیل ہوئی ہے پولیس آپریشن کی ناکامی اور شہادتوں کی وجہ نااہل وزیراعلیٰ اور ان کے نالائق وزیر ہیں جو مجرموں اور دہشت گردوں کی صفائیاں دیتے اور پردہ پوشی کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹو گینگ کے پاس جہاں بھارت کا اسلحہ ہے وہاں ’’را‘‘ کے ایجنٹ بھی ہو سکتے ہیں لیکن شہبازشریف اور رانا ثناء اللہ کہہ رہے تھے کہ پنجاب میں کوئی نوگو ایریا ہے نہ مجرموں کی کمین گاہیں اور رینجرز کے آپریشن کی مخالفت کی جا رہی تھی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ان اداروں کو بھی سوچنا چاہئے جن کے نام سے جعلی جھوٹے سروے جاری کر کے پنجاب میں گڈگورنینس کی تعریفیں کی جاتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے آٹھ سال کے دوران اس علاقہ میں ڈاکوؤں اور سہولت کاروں کی سرپرستی کی گئی، اس علاقہ پر خرچ ہونے والی رقم جنگلہ بس اور اورنج ٹرین پر لگا دی گئی، ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ لاء اینڈ آرڈر کا فنڈز بھی ہڑپ کر لیا گیا جس سے صوبے کا آج یہ حال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب میں کوئی نوگو ایریا اور سماج دشمنوں کی کمین گاہیں نہیں تھیں تو آج فوج کہاں آپریشن کر رہی ہے، چھوٹو گینگ کے پاس اتنا جدید اور بھاری اسلحہ اور دیگر سہولتیں کہاں سے آئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…