ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

بڑی کامیابی حاصل ،چھوٹو گینگ کے خلاف کارروائی،پاک فوج نے اہم اعلان کردیا

datetime 16  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راجن پور(نیوزڈیسک)چھوٹو گینگ کے خلاف کارروائی،پاک فوج نے اہم اعلان کردیا،آپریشن کے مکمل ہونے تک جس قسم کے بھی وسائل کی ضرورت ہوگی وہ مہیا کیے جائیں گے،پولیس کے 24مغوی اہلکار بازیاب کرا لئے گئے ،راجن پور آپریشن میں ’فوج نے چارج سنبھال لیا پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق صوبہ پنجاب کے جنوبی ضلع راجن پور میں جرائم پیشہ گروہ چھوٹو گینگ کے خلاف جاری آپریشن میں فوج کی زیرقیادت پولیس اور رینجرز کے اہلکار بھی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے مکمل ہونے تک جس قسم کے بھی وسائل کی ضرورت ہوگی وہ مہیا کیے جائیں گے۔بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے رہیں گے۔ راجن پور میں جرائم پیشہ گروہ چھوٹو گینگ کے خلاف جاری کارروائی میں گن شپ ہیلی کاپٹروں نے گینگ کے ٹھکانوں اور کمین گاہوں پر شیلنگ کی گئی ٗ فوری طورپر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ٗ علاقے کے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی میڈیا رپورٹ کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹرز سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی گئی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس ٗ رینجر ز اور آرمی کے جوان آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ذرائع کے مطابق جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے فوجی ہیلی کاپٹر پر اینٹی ایئر کرافٹ گن سے فائرنگ کے بعد علاقے میں مزید فوجی کمک بھیجی جائیگی اور علاقے میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دیا گیا ۔ادھر حکومتی ذرائع نے ان خبروں کی تردید کی کہ چھوٹو گینگ کے ساتھیوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ادھر کچے کے علاقے میں پولیس اور فوج کا چھوٹو گینگ کیخلاف جاری آپریشن کے بعد کرفیو میں تین گھنٹے کیلئے نرمی کی گئی تھی جس کے بعد علاقے میں دوبار کرفیو نافذ کر کے آپریشن شروع کر دیا گیا ڈی پی اوغلام مبشر میکن نے اس سے قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ راجن پور کے علاقے کچابنگلااچھا،کچاشاہ والی،کچاسون میانی،مورواورکچاجمال میں دو گھنٹے کیلئے کرفیو میں نرمی کر دی گئی اور تین گھنٹے کی نرمی کے بعد چھوٹو گینگ کیخلاف ایک بار پھر آپریشن ضرب آہن شروع کر دیا گیا ہے ۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ آپریشن کے نتیجے میں چھورٹو گینگ کی حراست سے پولیس کے 24مغوی اہلکار بازیاب کرا لئے گئے ہیں ۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…