اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پاکستانیوں کے 200 ارب ڈالر کے اکاؤنٹس تک رسائی کے لئے سوئس حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے رسائی ملنے پر پتا چلے گا کہ یہ پیسے کسی ضابطہ کار کے تحت یا بلیک منی کے ذریعے گئے، معلومات ملنے پر ہی کارروائی شروع ہوسکتی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں پنجاب کی طرز پر”اسلام آباد فوڈ اتھارٹی“کے قیام کیلئے قانونی کارروائی مکمل ہو گئی ہے اتھارٹی کا جلد اسلام آباد میں قیام عمل میں آ جائے گا۔ حکومت نے قومی اسمبلی میں نیشنل ایکشن پلان کی وجہ سے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہونے کا دعوی بھی کیا ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران منزہ حسن کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے بتایا کہ ملاوٹ پر قابو پانے کے لئے اسلام آباد میں مہم شروع ہے۔ اسلام آباد میں کہیں بھی حرام گوشت نہیں پکڑا گیا۔ غذائی کاروبار کے معیار کو جانچنے اور ملاوٹ و ناقص خوراک پر قابو پانے کے ضابطہ کار کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرز پر اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی قائم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ قانونی کمیٹی نے مسودہ قانون کو فائنل کر دیا ہے۔ عائشہ سید کے سوال کے جواب میں بلیغ الرحمان نے بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان ہمارا قومی پروگرام ہے جس کو ہر ایک ملکیت دیتاہے۔ اس سے آج ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ وسائل کی کوئی کمی نہیں، نیکٹا کا سالانہ بجٹ سوا ارب روپے تک کر دیا گیا ہے۔ 28 وزارتوں اور صوبوں کا کردار ہے 2015-16ء میں نیکٹا کوایک ارب اکیس کروڑ روپے سے زائد کا فنڈز دیا گیا۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے نتائج پوری قوم کے سامنے ہیں نفرت انگیز تقریر و انتہاء پسندانہ مواد کی روک تھام ممنوعہ تنظیموں، افراد کے دوبارہ منظر عام پر آنے سے روکنا، مدارس کا اندراج و انضباط، دہشت گردوں کے کمیونیکیشن نیٹ ورک کو تباہ کرنا اور دہشت گردی کو میڈیا میں بڑھا چڑھا کر پیش کرنے پر پابندی اس کے نمایاں نکات ہیں۔ قومی اسمبلی کو یہ بھی بتایا گیا ہے کوئی شادی شدہ خاتون اپنا شناختی کارڈ تبدیل کرواتی ہے اور پرانے کارڈ کی تفصیلات ظاہر نہیں کرتی تو اس کا کارڈ بلاک کر دیا جاتا ہے۔ ایک لاکھ 3 ہزار غیر قانونی امیگرینٹس رجسٹرڈ ہوگئے ہیں، افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ وزیرمملکت نے بتایا کہ شادی کے بعد نیا شناختی کارڈ بنوانا جرم ہے، اگر اس کو پرانے کارڈ کے ساتھ لنک نہ کیا جائے۔ اس پر زیرو ٹالرینس ہے، اس کو بلاک کر دیا جاتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں رانا محمد افضل نے بتایا کہ براہ راست سرمایہ کاری اور شراکت داری ترجیح ہے، ہمارا تجارتی خسارہ اور بجٹ خسارہ کم ہو رہا ہے۔ مالیاتی ذمہ داری و تجدید قرضہ ایکٹ 2005ء میں ترمیم کا ارادر ہے۔ اس وقت جی ڈی پی شرح قرضہ کا 60 فیصد ہے تاہم 2032-33ء میں اس کو 50 فیصد تک لایا جائے گا۔ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں عارف علوی کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ہم نے سوئس حکومت کو اقتدار میں آتے ہی اپروچ کیا، سوئس حکومت کی طرف سے ہر ملاقات کے لئے تاریخ دی جاتی ہے، یہ تاریخ پاکستان نہیں دے سکتا۔ جب ان 200 ارب ڈالر کے اکاؤنٹس تک رسائی ہوگی، تب پتا چلے گا کہ یہ پیسے کسی۔ضابطہ یا بلیک منی کے ذریعے گئے تب ہی کارروائی ہوسکے گی قومی اسمبلی کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا 16 اضلاع میں نئے سرے سے سروے کا پہلا مرحلہ جون 2016ء تک شروع ہونے کی توقع ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے ملک بھر میں مستحق افراد کا ایک مرتبہ پھر سروے کروانے کے عمل کا آغاز کیا ہے۔ یہ بنیادی طور پر پیچیدہ عمل ہے اور اس کے لئے مالی وسائل غور و فکر اور مختلف فریقوں کی شراکت درکار ہے لہذا یہ عمل پوری طرح بروئے کار آنے میں وقت لگے گا، سروے مرحلہ وار منعقد ہوگا۔ رواں سال ملک کے 16 اضلاع میں یہ سروے مکمل ہونے کی امید ہے جبکہ باقی علاقوں میں سروے کا دوسرا مرحلہ آئندہ سال مکمل ہوگا۔ جب کہ وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد میں خطیبوں اور مؤذن کی 52 اسامیاں خالی ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ ہے اسلام آباد میں خطیب کی 30 اور مؤذن کی 12 اسامیاں خالی ہیں۔
پاکستانیوں کے 200 ارب ڈالر کیلئے سوئس حکومت سے رابطہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
پاکستان میں سریے اور سیمنٹ کی قیمتیں، آج کے تازہ نرخ
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے
-
توشہ خانہ کا جولائی تا ستمبر 2026 کا ریکارڈ جاری، اہم نام سامنے آگئے
-
گورنر راج میں حصہ اور گورنرشپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں، محسن نقوی
-
جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
گلشن حدید میں ایک گھر سے 5 لاشیں ملنے کا کیس، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
سلمان خان کے بیڈروم میں نادیدہ وجود، پراسرار واقعات کا انکشاف



















































