اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے وزیراعظم ہوتے ہوئے کمپنی بنائی اور منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ باہر بھیجا۔ پاناما لیکس پر تحقیقات کیلئے لندن میں دو فرانزک ماہر کمپنیوں کی خدمات حاصل کریں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں عمران خان نے پاناما لیکس کے معاملے پر ایک بار پھر وزیراعظم کو نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما پیپرز میں کوئی شک والی بات نہیں ہے۔ نواز شریف نے وزیراعظم ہوتے ہوئے کمپنی بنائی اور منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ باہر بھیجا۔ عمران خان نے الزام لگایا کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی طرح انہیں بھی بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی۔ ملک میں احتساب ہوا تو کرپشن ختم ہو جائے گی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں آزاد کمیشن بنایا جائے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاناما لیکس پر تحقیقات کیلئے لندن میں دو فرانزک ماہر کمپنیوں کی خدمات حاصل کر رہے ہیں۔ چوبیس اپریل کو اسلام آباد میں ہر صورت جلسہ ہو گا۔
پاناما لیکس پر تحقیقات، دو فرانزک ماہر کمپنیوں کی خدمات حاصل کریں گے،عمران خان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
پاکستان میں سریے اور سیمنٹ کی قیمتیں، آج کے تازہ نرخ
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے
-
توشہ خانہ کا جولائی تا ستمبر 2026 کا ریکارڈ جاری، اہم نام سامنے آگئے
-
گورنر راج میں حصہ اور گورنرشپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں، محسن نقوی
-
جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
گلشن حدید میں ایک گھر سے 5 لاشیں ملنے کا کیس، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
سلمان خان کے بیڈروم میں نادیدہ وجود، پراسرار واقعات کا انکشاف



















































