ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

نواز شریف استعفیٰ نہیں دینگے ٗعمران خان کے خطاب پر 18کروڑ روپے خرچ ہوئے ٗفضل الرحمان

datetime 13  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ پاناما لیکس کے بھونچال سے چند لوگوں کو سیاسی فائدہ ہوگا ٗ حکومت کے اتحادی کی حیثیت سے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں ٗ نواز شریف استعفیٰ نہیں دیں گے ٗ وزیر اعظم اور آصف علی زر داری کی ملاقات کر انے کی کوشش نہیں کی ٗ تحریک انصاف ایک مذاق بن گئی ہے اورٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ٗ عمران خان کے خطاب پر 18کروڑ روپے خرچ ہوئے ٗ ہمیں اٹھارہ کروڑ مل جائیں تو پورا ملک اکٹھا کرلینگے ٗ عمران خان سابقہ برادر نسبتی کی الیکشن مہم چلانے لندن جارہے ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں پاناما لیکس کا بھونچال آیاہوا ہے ٗ اس بھونچال سے چند لوگوں کو سیاسی فائدہ ہوگا، کیا پاناماانکشافات سے پہلے رائے ونڈ کا محل نہیں تھا ٗوزیراعظم اگر قوم سے خطاب نہ کرتے تو یہ معاملہ ختم ہو چکا ہوتا تاہم انہوں نے اس سلسلے میں مشاورت نہیں کی ٗہم حکومت کے اتحادی ہیں اس لئے ان کے ساتھ ہی کھڑے ہوں گے، نواز شریف استعفیٰ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا مفاد پرست اورسرمایہ دارطبقہ عالمی نیٹ ورک کاحصہ ہے ،ہماری قوم کا محور سرمائے کے گرد گھومتا ہے، قوم نے ہمیشہ سرمایہ دار طبقے کو اقتدار کا تاج پہنایا ہے ٗایسی صورت حال میں کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم نظریاتی ملک ہیں۔لندن میں وزیر اعظم نواز شریف کی آصف زرداری سے ملاقات کے بارے میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف خرابی صحت کی وجہ سے لندن گئے ہیں، انہوں نے نوازشریف اور آصف زرداری کی ملاقات کرانے کی کوئی کوشش نہیں کی۔جے یوآئی (ف) کے سربراہ نے کہاکہ تحریک انصاف ایک مذاق بن گئی ہے اورٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، کئی نامی گرامی سیاستدان پی ٹی آئی میں آنے کے بعد پچھتارہے ہیں، عمران خان کے دھرنے کے اعلان پر لوگ ہنستے ہیں، قوم سے عمران خان کے خطاب پر18 کروڑروپے خرچ ہوا، اگر انہیں 18 کروڑمل جائیں تو وہ پورا ملک اکٹھا کرلیں گے، عمران اپنے سابقہ برادرنسبتی کی الیکشن مہم چلانے لندن جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…