الاموسا(نیوزڈیسک)امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی)کے سابق ایجنٹ ایلے یوس جیمز براﺅ ن نے ایجنسی کا انتہائی خفیہ راز فاش کرتے ہوئے کہاہے کہ ایف بی آئی نے 1970 میں امریکہ کی انتہائی خفیہ فوجی لڑاکا طیارے کی ٹیکنالوجی کے تجربے کے دوران عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے ہزاروں مویشیوں کی ٹانگیں کاٹ کر اسے خلائی مخلوق کے سر تھونپ دیا تھا۔88سالہ ایف بی آئی ایجنٹ نے ایجنسی میں 40سال تک خدمات انجام دینے کے بعد اب اس خفیہ راز کو عوام کے سامنے فاش کردیاہے۔ہفتہ کے روز ایک امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے ان چیزوں سے متعلق کئی عشروں تک زبان نہیں کھولی لیکن اب میں ایک بوڑھا ”جھلا”اورگزشتہ مارچ میں دل کے دورہ پڑنے کے بعد زندگی سے مایوس ہوچکا ہوں ،مجھے ایسا محسوس ہوتاہے کہ شاید اگلا دل کا دورہ میرے لیے جان لیوا ثابت ہوجائے ، اس لیے میری زندگی کے دن گنے چنے رہ گئے ہیں۔میری زندگی میں مجھ سے بامر مجبور ایک بڑا گناہ سرزد ہوگیاہے اور اب میں اس کو عوام کے سامنے رکھ کر دل کا بوجھ ہلکا کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے اعتراف کیاکہ 70 کی دہائی میں ایف بی آئی نے ہزاروں مویشیوں کی ٹانگیں کاٹ کر انہیں اذیت ناک موت سے دو چار کردیا۔اس وقت میں جوان اور ایف بی آئی کا ملازم ہونے پر خوش بھی تھا۔ہم نے یہ سب کچھ اپنے سینئر افسران کے حکم پر کیا۔ہمیں جو کچھ بتایا گیا ہم نے اس پر کوئی حیل و حجت نہیں کی ورنہ ہم کسی بھی مشکل میں پھنس سکتے تھے اس لیے ہم نے اپنا منہ بند رکھنے میں ہی عافیت سمجھی۔
امریکہ کا 70کے عشرے کا UFO(خلائی مخلوق کی زمین پراڑن طشتری دیکھے جانے کا)ایجنڈا
اگر چہ مسٹر براﺅن کو سینئر افسران نے کبھی جانوروں کے کاٹنے کی وجہ نہیں بتائی لیکن اس کا کہناہے کہ وہ اس کے پیچھے چھپی حقیقت کو اچھی طرح سمجھتاہے۔انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ اگر چہ ہمیں ان ہزاروں جانوروں کی ٹانگیں اور منہ کاٹ کر ہلاک کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی لیکن مجھے بعد ازاں یہ معلوم ہوگیا کہ درحقیقت یہ امریکہ کے انتہائی خفیہ فوجی سٹیلتھ ٹیکنالوجی کے حامل لڑاکا طیارے کے تجربے سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے کیاگیا۔میڈیا میں بھر پور انداز میں اچھالاگیا کہ یہ سب کچھ کیا دھرا خلائی مخلوق اور ان کی اڑن طشتری (UFO)کا ہے۔عوام کی توجہ ہٹا کر فوج کو بھرپور کور دیاگیا۔
آسمان سے گائے کا زمین پر آنا
مسٹر براﺅن نے اعتراف کیا کہ ہم نے ان مردہ گائے کے کریٹس کو جہازوں میں لاد تے تھے ،یہ ایک انتہائی بری نوعیت کی ملازمت تھی ، انہوں نے اس دور کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک انتہائی پریشان کن وقت تھا۔ان مردہ گایوں میں ریڈی ایشن کے ذریعے بدبو پیدا کر کے بعد رات کے وقت کم بلندی سے نیچے زمین پر گرایاجاتاتھا۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ ہمارا کام تھا ،جب تک ہم خاموش رہے ہم ڈاک کے ذریعے اچھی بھلی رقم وصول کرتے رہے۔1979میں ایف بی آئی نے عوام کے شدید دباﺅ کے بعد ان ”آپریشن اینیمیل ملٹی لیشن ”تحقیقات کو ”قدرتی طورپر ہونے والی تباہی ”کا نام دیاگیا۔
خلائی مخلوق کا راز فاش، اصل حقیقت کیا تھی ؟ سب سامنے آ گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پانچ سو ڈالر
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات



















































