اسلام آباد (نیوزڈیسک)اس دنیا میں آئے روز بڑے بڑے انکشافات ہوتے رہتے ہیں ، طبی ماہرین نے ایک دعویٰ کیا ہے کہ کچھ افراد ’سپر ہیرو ڈی این اے‘ کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں اور ان کو جینیاتی بیماریاں نہیں ہوتیں۔نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چھ لاکھ افراد میں سے 13 افراد ایسے ہیں جن کو بیماریاں ہونی چاہیے تھی لیکن نہیں ہوئیں۔اس تحقیق سے اس بات کی امید پیدا ہوئی ہے کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ان کو بیماریاں نہیں ہوئیں اور وہ صحت مند رہے۔یہ تحقیق نیچر بائیو ٹیکنالوجی میں شائع ہوئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بہت دلچسپ تحقیق ہے لیکن اس وقت اس کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
یاد رہے کہ ہمارے ڈی این اے میں خرابی کے باعث ہمیں بیماریاں ہوتی ہیں۔بہت سی تحقیقوں میں یہ بات سمجھنے کی کوشش کی ہے کہ لوگ بیمار کیوں ہوتے ہیں۔ لیکن اس تازہ تحقیق میں تحقیق دانوں نے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی کہ جن لوگوں کو وراثت میں بیماری ملتی ہے وہ صحت مند کیسے رہتے ہیں۔تحقیق دانوں نے چھ لاکھ افراد کا ڈی این اے کی معلومات کو جانچا۔ ان کو معلوم چلا کہ 13 افراد ایسے ہیں جن کو آٹھ جینیاتی بیماریوں میں سے ایک ہونی چاہیے تھی لیکن نہیں ہوئی۔
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ان 13 افراد میں آٹھ میں سے ایک بیماری ہونے کے امکانات بہت زیادہ تھے۔
اکاہن سکول آف میڈیسن کے پروفیسر سٹیفن فرینڈ کا کہنا ہے ’ایسے افراد کی تلاش پہلا قدم ہے۔‘تاہم اس تحقیق میں یہ تو معلوم ہو گیا کہ خوش قسمت ڈی این اے کے حامل وہ 13 افراد کون ہیں لیکن تحقیق دان ان افراد کو جا کر مل نہیں سکتے کیونکہ قانون کے مطابق کسی اور کو ان کے ڈی این اے تک رسائی نہیں ہونی چاہیے۔اس کا مطلب ہے کہ ان 13 افراد کو یہ نہیں معلوم کہ ان کو کیا چیز بیماریوں سے بچا رہی ہے۔
سپر ہیرو ڈی این اے والے افراد موجود ہیں، ماہرین نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































