اسلام آباد (نیوزڈیسک)ترکی کے وزیر اعظم نے معمار سنان کی کھوپڑی کی گمشدگی کی تحقیق کرنے کا حکم دیا ہے۔ معمار سنان نے سلطنتِ عثمانیہ کی کئی مشہور عمارتیں ڈیزائن کی تھیں۔16ویں صدی کے معمار سنان کا مقبرہ استنبول میں سلیمان مسجد کے نزدیک واقع تھا۔ انھوں نے ہی ان دونوں عمارتوں کے نقشے بنائے تھے۔اخبار صباح کے مطابق سنہ 1935 میں مورخین کے ایک گروہ نے ان کی کھوپڑی کو تحقیق کے لیے نکال لیا گیا تھا لیکن آج تک یہ نہیں پتا چلا کہ اس کو واپس کیوں نہیں رکھا گیا۔اب وزیر اعظم احمد داو¿د اوغلو نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس کھوپڑی کو ڈھونڈ کر ہی رہیں گے۔احمد داو¿د اوغلو نے سلیمان مسجد کے ایک دورے کے دوران کہا کہ ’اس کھوپڑی کا کھوج لگانے کے لیے اپنے تمام تر وسائل اور طریقے استعال کریں گے جیسے کہ ڈی این اے کا معائنہ۔ ان کی یاد میں اس ’شرمناک واقعہ‘ کو بھول جانے کے لیے یہ بہت ضروری ہے۔ سنان نے ہمارے لیے ثقافت زبان اور اقدار کو یکجا کیا اور ہم ان کے جسم کو بھی محفوظ نہ رکھ سکے‘۔حابرلر اخبار کے مطابق اس کھوپڑی کی گمشدگی ملک میں قوم پرستی اور نسل پرستی میں اضافہ کے زمانے میں ہوئی۔خیال ہے کہ سائنسدانوں نے ان کی عظیم ذہانت کو ماپنے کے لیے ان کی کھوپڑی پر تحقیق کی تھی۔
داو¿د اوغلو کا کہنا ہے کہ اس کھوپڑی کی گمشدگی استنبول میں عمارتوں کے موجودہ تباہ کن پس منظر کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ کوئی بھی وزیر مملکت کسی ایسی عمارت کی تعمیرکی منظوری نہیں دے گا جو شہر کی قدرتی اور تاریخی خوبصورتی کو تباہ کرے۔ان کا کہنا تھا ’ اگر ہم نے سنان سے کچھ سیکھا ہوتا تو اج ہم ان بد صورت عمارتوں کی منظوری نہ دیتے‘۔
سینکڑوں برس پرانی پراسرار کھوپڑی کی تلاش شروع، آخر یہ کس کی ہے ؟ جانئیے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پانچ سو ڈالر
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات



















































