اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی خلائی ادارے ناسا نے زمین کے سائز سے دوگنا بڑا ایک سیارہ دریافت کر لیا ہے جو آگ کے دریاؤں سے بھرا ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا نے سورج کی طرح دہکتا ہوا ایک سیارہ دریافت کیا ہے جو ہماری زمین سے دو گنا بڑا ہے۔ اس سیارے کو کینکری 55 ای کا نام دیا گیا ہے۔ اس پْراسرار سیارے کی سطح ہائیڈروجن سائینائڈز جیسی خطرناک گیسوں سے بھری ہوئی ہے جبکہ اس میں لاوے سے دہکتے اورآگ سے بھرے ہوئے دریا بھی موجود ہیں۔ سائنسدان اس سیارے کو جہنم سے تشبیہ دے رہے ہیں۔ ناسا کی رپورٹ کے مطابق اس سیارے کی سطح کا درجہ حرارت دو ہزار سینٹی گریڈ سے زیادہ ہے اور یہ ہماری زمین سے تقریبا 40 نوری سال کی دوری پر ہے۔ ناسا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اس سیارے کی تصویریں اور اینی میشن پوسٹ کی ہیں جس میں اس سیارے پر موجود دہکتے ہوئے انگاروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں