جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

حملہ کرنے والوں کے بارے میں جنید جمشید نے بڑا اعلا ن کر دیا

datetime 9  اپریل‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) جنید جمشید نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر خود پر حملہ کرنے والوں کو معاف کرنے کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جنید جمشید کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام لوگوں کو معاف کرتے ہیں جنہوں نے اُن پر حملہ کیا، جبکہ اللہ تعالی ہمیں محبت پھیلانے اور ایک دوسرے کی عزت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
ان کا کہنا تھا کہ نظریات سے قطع نظر ہمیں ایک دوسرے سے پیار اور عزت کرنی چاہیے جبکہ پاکستان کو ہر کسی کے لیے ایک پرامن جگہ بنانا چاہیے۔واضح رہے کہ تقریباً دو ہفتے قبل گلوکاری چھوڑ کر مذہب کی جانب راغب ہونے والے اور ملبوسات کے معروف برانڈ کے مالک جنید جمشید پر بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مشتعل ہجوم نے حملہ کردیا تھا۔حملہ کرنے والے افراد کا دعویٰ تھا کہ جنید جمشید نے اسلام کی مقدس شخصیت کی توہین کی ہے۔
حملہ کرنے والے افراد نے متعدد بار جنید جمشید کو گھونسے مارے، ایک لمحے کے لیے انہیں چھوڑا اور پھر دوبارہ ان کو پکڑنے کی کوشش کی۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے جنید جمشید سے رابطہ کرکے انہیں پرچہ درج کرانے کی ہدایت کی۔جنید جمشید نے واقعے کا مقدمہ ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا، جس میں 506 (دھمکیاں دینے) اور 341 (محبوس رکھنے) کی دفعات شامل کی گئیں۔پولیس نے دو روز قبل جنید جمشید پر حملہ کرنے والے ایک شخص زین العابدین کو کراچی کے علاقے بہادر آباد سے گرفتار کرلیا تھا۔گرفتار ملزم کو کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کو راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔رپورٹس کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…