جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

خاتون کا قبرستان میں واویلا، وجہ ایسی کہ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

datetime 29  اپریل‬‮  2016 |

میکسیکو سٹی(نیوز ڈیسک) میکسیکو میں ایک خاتون کی موت واقع ہو گئی تو اس کے رشتہ دار اسے دفن کرنے کے لیے قبرستان لے گئے، مگر جب تابوت کو قبر میں اتارنے لگے تو ایک اجنبی خاتون نے قبر کی جگہ پر اپنی ملکیت کا دعوٰی کر دیا اور تدفین رکوانے کے لئے تابوت کے ساتھ لپٹ گئی۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ میکسیکو کی ریاست سینالوا(Sinaloa) کے شہرایل پوزولے(El Pozole) میں پیش آیا۔ مرنے والی خاتون ماریہ ڈیل کارمین کا تابوت قبر میں رکھا جا رہا تھا کہ ڈورا ڈیاز(Dora Diaz) نامی خاتون اچانک وہاں آ گئی اور اس نے شور مچا دیا کہ ”یہ جگہ میں نے اپنے لیے خرید رکھی ہے، لہٰذا آپ اسے یہاں دفن نہیں کرسکتے۔“ ڈورا ڈیاز نے دعویٰ کیا کہ ”میرے پاس اس زمین کی ملکیت کے کاغذات بھی موجود ہیں، چاہیں تو آپ دیکھ سکتے ہیں۔“رپورٹ کے مطابق ڈورا ڈیاز قبر اور تابوت کے درمیان کھڑی ہو گئی اور اس نے تدفین روک دی۔ خاتون چلا رہی تھی کہ ”اگر میں تمہاری اجازت کے بغیر تمہارے گھروں میں داخل ہو جاﺅں تو تمہیں کیسا لگے گا؟ تم میری خریدی گئی جگہ پر اسے کیوں دفن کر رہے ہو۔“ جھگڑا طول پکڑنے پر تابوت کو قبر میں اتارنے والوں میں سے ایک شخص نے اس خاتون کو قابو کیا اورایک طرف لے گیا۔ دوسروں نے تابوت کو قبر میں رکھا اور مرنے والی خاتون کو دفنا دیا۔ اس دوران خاتون مسلسل چیختی چلاتی رہی۔ جب تدفین ہو گئی تو اس خاتون نے ورثاءسے کہا کہ ”میں کل پھر آﺅں گی اور اس تابوت کو یہاں سے ہٹا دوں گی۔ میری ماں، میرا باپ اور میرا بھائی اس جگہ دفن ہیں لہٰذا یہ جگہ میں نے اپنے لیے خرید رکھی ہے، یہاں میں کسی اور کو دفن نہیں ہونے دوں گی۔“

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…