اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان میں اگر ہمت ہے تو رائیو نڈ آکر دکھا ئیں جا نئے یہ دھمکی کس نے دی

datetime 9  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوکاڑہ(نیوز ڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان اب رائیونڈ جانے کی دھمکیاں دیتے ہیں دراصل وہ تیتر خان ہیں اور اگر ان میں ہمت ہے تو وہ رائیونڈ کا رخ کرکے دکھائیں۔
اوکاڑہ میں ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بے نظیر کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی کو حکومت جہیز میں ملی تھی اور جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ملکی معیشت اور امن و امان کے حوالے سے مکمل طور پر پیچھے دھکیلا جاچکا تھا لیکن نواز شریف کی پالیسیوں کے باعث اب ملک میں مکمل طور پر امن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پوری سیاست الزامات اور گالیوں پر محیط ہے، ان کے پاس ناچ گانے کے علاوہ کچھ بھی نہیں، اگر پنجاب میں میٹرو چل سکتی ہے تو پشاور میں کیوں نہیں چل سکتی، وہ عوام کو بتائیں کہ خیبرپختونخوا میں ان کی حکومت نے کون سا قابل ذکر کام کیا ہے۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کارویہ مخالفت برائے اصلاح نہیں بلکہ مخالفت برائے مخالفت ہے، خیبرپختونخوا میں چوہے مارے جائیں تو جائز ہے اور ہم ڈینگی سے لڑیں تو مذاق اڑایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اب رائیونڈ جانے کی دھمکیاں دیتے ہیں دراصل وہ تیتر خان ہیں اور اگر ان میں ہمت ہے تو وہ رائیونڈ کا رخ کرکے دکھائیں۔ اگر انہیں رائیونڈ کا راستہ پتہ ہے تو ہمیں بھی بنی گالہ میں 310 کینال پر بنے محل کا علم ہے، لہٰذا عمران خان کو چاہیے کہ وہ اب بڑے ہوجائیں اور گالیوں کی سیاست کو خیر باد کہہ کر حقیقی معنوں میں عوام کی تقدیر بدلنے کا سوچیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…