جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

رائیونڈ جانے کے اعلان پرسعد رفیق کا عمران خان بارے نازیبا الفاظ کااستعمال،بڑا چیلنج دیدیا

datetime 8  اپریل‬‮  2016 |

اوکاڑہ(نیوزڈیسک)رائیونڈ جانے کے اعلان پرسعد رفیق کا عمران خان بارے نازیبا زبان کااستعمال،بڑا چیلنج دیدیا،وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان اب رائیونڈ جانے کی دھمکیاں دیتے ہیں دراصل وہ گیدڑ خان ہیں اور اگر ان میں ہمت ہے تو وہ رائیونڈ کا رخ کرکے دکھائیں۔اوکاڑہ میں ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بے نظیر کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی کو حکومت جہیز میں ملی تھی اور جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ملکی معیشت اور امن و امان کے حوالے سے مکمل طور پر پیچھے دھکیلا جاچکا تھا لیکن نواز شریف کی پالیسیوں کے باعث اب ملک میں مکمل طور پر امن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پوری سیاست الزامات اور گالیوں پر محیط ہے، ان کے پاس ناچ گانے کے علاوہ کچھ بھی نہیں، اگر پنجاب میں میٹرو چل سکتی ہے تو پشاور میں کیوں نہیں چل سکتی، وہ عوام کو بتائیں کہ خیبرپختونخوا میں ان کی حکومت نے کون سا قابل ذکر کام کیا ہے۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کارویہ مخالفت برائے اصلاح نہیں بلکہ مخالفت برائے مخالفت ہے، خیبرپختونخوا میں چوہے مارے جائیں تو جائز ہے اور ہم ڈینگی سے لڑیں تو مذاق اڑایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اب رائیونڈ جانے کی دھمکیاں دیتے ہیں دراصل وہ گیدڑ خان ہیں اور اگر ان میں ہمت ہے تو وہ رائیونڈ کا رخ کرکے دکھائیں۔ اگر انہیں رائیونڈ کا راستہ پتہ ہے تو ہمیں بھی بنی گالہ میں 310 کینال پر بنے محل کا علم ہے، لہٰذا عمران خان کو چاہیے کہ وہ اب بڑے ہوجائیں اور گالیوں کی سیاست کو خیر باد کہہ کر حقیقی معنوں میں عوام کی تقدیر بدلنے کا سوچیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…