لاہور ( این این آئی) عمران خان متحرک،لاہور”مرکز“بن گیا-پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اچانک لاہور پہنچ گئے ۔ گزشتہ روز عمران خان خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین بھی انکے ہمراہ تھے ۔ اولڈ ائیرپورٹ پر پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان نے ان کا استقبال کیا جہاں سے وہ پارٹی سیکرٹریٹ روانہ ہو گئے ۔