اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی جاسوسوں کا خطرہ،پاکستان نے چین سے اہم معاہدہ کرلیا

datetime 7  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان نے را کے جاسوسوں اور دہشت گردوں کا داخلہ روکنے اور گوارد پورٹ کو محفوظ بنانے کیلئے 6 میری ٹائم پٹرولنگ وہیکلز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم پی ویز کے خریداری کے لئے پاکستان نے چین سے معاہدہ کر لیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق را کے تربیت یافتہ دہشت گردوں اور جاسوس کی بلوچستان میں داخل ہونے کے انکشافات کے بعد پاکستان نے سمندری حدود کو محفوظ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت دفاع کی دستاویز کے مطابق پاکستان نے گوادر پورٹ، پاک چین اقتصادی راہداری کو محفوظ بنانے اور سمندر کے ذریعے را کے دہشت گردوں کے داخلے کو روکنے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے ہیں اور اس حوالے سے پاکستان نیوی کے لئے 6 میری ٹائم پٹرولنگ وہیکلز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان نے ایم پی ویز کی خریداری کیلئے چین سے 151 ملین ڈالرز کا معاہدہ کیا ہے۔معاہدے کے تحت چین پاکستان کو جدید ترین ایم پی ویز اور اس کے ٹیکنالوجی فراہم کرے گا جس کے لئے قرضہ بھی چین کی حکومت دے گی۔ دستاویز کے مطابق ایم پی ویز کی ترسیل رواں سال دسمبر میں شروع کر دی جائے گی۔میری ٹائم پٹرولنگ وہیکلز گوادر، جیوانی، اوڑمارہ کے ساحلوں کے مکمل نگرانی کریں گی۔ ایم پی ویز میں نصب جدید ریڈارز سمندر میں ہونے والی نقل و حرکت کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…