اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

تبدیلی آگئی ، این اے 245 میں ووٹنگ سے قبل تحریک انصاف کا امیدوار متحدہ میں شامل

datetime 7  اپریل‬‮  2016 |

کراچی( نیوز ڈیسک)شہر قائد کے حلقہ این اے 245 پر ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ سے چند گھنٹے قبل ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد امیدوار نے حریف جماعت ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرکے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا دے دیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار امجداللہ خان نے ایم کیو ایم کے امیدوار کمال ملک کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔ امجد اللہ خان نے پی ٹی آئی پر انہیں نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انتخابی مہم کے دوران انہیں ایک فون کال تک نہیں کی، جبکہ پی ٹی آئی صرف صوبائی حلقہ پی ایس 115 کے انتخاب پر نظر جمائے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں مینجمنٹ نام کی کوئی چیز نہیں جبکہ عہدیدار عمران خان کے نام پر پیسہ بنانے میں مصروف ہیں۔ عمران خان بہت اچھے انسان ہیں، لیکن پارٹی چلانا ا±ن کے بس میں نہیں، جبکہ پارٹی کو بہت بڑی صفائی کی ضرورت ہے۔امجد اللہ خان کی ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان س±ن کر پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد انصاف ہاو¿س پہنچی اور مقامی قیادت پر برس پڑی۔ کارکنوں نے کہا کہ ایسے شخص کو امیدوار کیوں بنایا جس نے آخری وقت میں وفاداری تبدیل کی۔ کارکنوں کے احتجاج اور شور شرابے کے باعث انصاف ہاو¿س میں بلائی گئی پریس کانفرنس ملتوی کر دی گئی اور پی ٹی آئی رہنماو¿ں نے میڈیا کارکنوں سے معذرت کرتے ہوئے انہیں آئندہ کا لائحہ عمل جلد بتانے کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ حلقہ این اے 245 اور پی ایس 115 کی نشستیں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ارشد وہرا کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھیں۔ ایم کیو ایم کے دونوں رہنماو¿ں نے پارٹی کی جانب سے 5 دسمبر 2015 کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد بلدیاتی حکومت میں اہم ذمہ داریاں دیے جانے کے بعد اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔ ساڑھے 3 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹروں پر مشتمل حلقہ این اے 245 گزشتہ کئی دہائیوں سے ایم کیو ایم کا مضبوط گڑھ رہا ہے، جہاں سے 2013 کے عام انتخابات میں ریحان ہاشمی نے ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…