کراچی( نیوز ڈیسک) چمن کے علاقے سے گرفتارکرنے بعد پاکستان نے را کے جاسوسوں اور دہشت گردوں کا داخلہ روکنے اور گوارد پورٹ کو محفوظ بنانے کیلئے 6 میری ٹائم پٹرولنگ وہیکلز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم پی ویز کے خریداری کے لئے پاکستان نے چین سے معاہدہ کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق را کے تربیت یافتہ دہشت گردوں اور جاسوس کی بلوچستان میں داخل ہونے کے انکشافات کے بعد پاکستان نے سمندری حدود کو محفوظ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت دفاع کی دستاویز کے مطابق پاکستان نے گوادر پورٹ، پاک چین اقتصادی راہداری کو محفوظ بنانے اور سمندر کے ذریعے را کے دہشت گردوں کے داخلے کو روکنے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے ہیں اور اس حوالے سے پاکستان نیوی کے لئے 6 میری ٹائم پٹرولنگ وہیکلز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان نے ایم پی ویز کی خریداری کیلئے چین سے 151 ملین ڈالرز کا معاہدہ کیا ہے۔اس معاہدے کے تحت چین پاکستان کو جدید ترین ایم پی ویز اور اس کے ٹیکنالوجی فراہم کرے گا جس کے لئے قرضہ بھی چین کی حکومت دے گی۔ دستاویز کے مطابق ایم پی ویز کی ترسیل رواں سال دسمبر میں شروع کر دی جائے گی۔میری ٹائم پٹرولنگ وہیکلز گوادر، جیوانی، اوڑمارہ کے ساحلوں کے مکمل نگرانی کریں گی۔ ایم پی ویز میں نصب جدید ریڈارز سمندر میں ہونے والی نقل و حرکت کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
پاکستان کا بڑا اقدام را کے ایجنٹوں کی شامت آگئی،اب بچنا مشکل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
پنجاب میں عیدالاضحیٰ تعطیلات کا اعلان، سرکاری دفاتر بند رہیں گے
-
8سالہ پاکستانی نژاد بچے نے ناسا کی غلطی پکڑلی، ایجنسی کا نشاندہی پر شکریہ
-
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
محمد عامر کی شاہین آفریدی کے بارے میں تین سال قبل کی گئی بات سچ ثابت ہوگئی
-
بجلی کے بل پر کیو آر کوڈ کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونے کا خدشہ،پاورڈویژن نے ایڈوائزری جاری...
-
ٹرمپ نے بیٹے کی شادی میں شرکت سے انکار کیوں کیا؟ وجہ سامنے آگئی
-
ایران نے امریکہ سے مذاکرات کے لیے وفد کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی، آسٹریلیا جاکر ہم جنس سے شادی اور سیاسی پناہ کی کوشش کرنیوالا پاکستانی گرفتار
-
بجٹ سے پہلے بڑا دباؤ، سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ اور پنشن بحالی کا مطالبہ
-
بغیر کسی ایڈوانس کے مفت میں خواتین کو پنک اسکوٹیز دے رہے ہیں، بڑا اعلان
-
16سالہ کینسر کی مریضہ سے اجتماعی عصمت دری
-
پاکستان میں چاندی کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ نئی قیمت جاری



















































