معاہدے کے تحت 50پاکستانیوں سمیت 131مہاجرین یونان بدر

4  اپریل‬‮  2016

ایتھنز((نیوز ڈیسک) یورپی یونین اور ترکی کے مابین گزشتہ ماہ طے پانے والے معاہدے کے تحت یونان سے غیر قانونی تارکین وطن کی ترکی واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے،اورپہلے مرحلے میں پچاس پاکستانیوں سمیت تقریباً131مہاجرین کو یونان بدرکردیاگیا ہے جبکہ یونانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ منگل اوربدھ کو مزید دوسوپچاس پاکستانی،سری لنکن،افریقی اوربنگلہ دیشی تارکین وطن کو ترکی بھیجاجائیگا،میڈیارپورٹس کے مطابق یونانی جزیرے لیسبوس سے ترک بحری جہاز لیسووس اور نیزلی جیل 131 تارکین وطن کو لے کر ترکی پہنچ گئے ، ترکی پہنچنے والے مہاجرین میں 50پاکستانی اور81دیگر شہری شامل ہیں،ترک حکام کے بقول ان پناہ گزینوں کو دیکیلی میں عارضی قیام کے بعد چشمے نامی ایک اور ساحلی شہر منتقل کر دیا جائے گا اور وہاں سے انہیں مزید آگے روانہ کیا جائے گا۔یونان میں یورپی سرحدوں کی محافظ ایجنسی فرنٹیکس ملک بدریوں کے عمل کی نگرانی کر رہی ہے۔ لیسبوس میں موجود ایجنسی کی ترجمان ایوا مونکیور نے رپورٹرز کو بتایا کہ مہاجرین کے پہلے گروپ کی ترکی واپسی کا عمل کافی منظم تھا اور اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ ان کے بقول ترک اہلکار بھی اس عمل کی نگرانی میں مصروف ہیں۔خیوس نامی ایک یونانی جزیرے سے بھی ایک کشتی تارکین وطن کو ترکی پہنچانے کا کام کر رہی ہے البتہ تاحال یہ واضح نہیں کہ اس مقام سے کتنے مہاجرین کی ملک بدری عمل میں آ رہی ہے۔یونانی اہلکار نے ابھی تک اس بارے میں زیادہ اطلاعات فراہم نہیں کی ہیں کہ کتنے مہاجرین کو بحیرہ ایجیئن کے راستے واپس ترکی بھیجا جائے گا۔ تاہم سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق پیر سے لے کر بدھ تک روزانہ تقریبا ڈھائی سو پاکستانی، سری لنکن، افریقی اور بنگلہ دیشی تارکین وطن کو ترکی بھیجا جا ئے ۔ مہاجرین کے بحران سے نمٹنے والی یونانی ایجنسی کے ترجمان نے واضح طور پر آج اعلان کیا ہے کہ یہ پہلے دن صرف ان تارکین وطن کو ملک بدر کیا گیا ہے، جنہوں نے سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع ہی نہیں کرائیں۔دریں اثنا معاہدے کے تحت ترکی میں موجود شامی پناہ گزینوں کی یورپ منتقلی کا عمل بھی پیر ہی سے شروع ہوگیا ہے ،پہلے روز پینتیس شامی تارکین وطن ترکی سے جرمنی پہنچے، جبکہ دیگر کچھ کوفرانس، فن لینڈ اور پرتگال پہنچادیاگیا۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…