اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوئزرلینڈ نے دنیا کی مہنگی ترین گھڑی تیار کی ہے جس کی قیمت 12 لاکھ روپے سے بھی زیادہ ہے اس میں نہ ہی ڈائل ہے اور نہ ہی نمبر اور یہ کسی قسم کا وقت بھی نہیں بتاتی۔اس گھڑی میں بھول بھلیوں کا ایک گیم بنایا گیا ہے جس میں دھاتی گولی (بیئرنگ) کو رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اس کی منزل تک پہنچایا جاتا ہے۔ اسے پلے گراو¿نڈ لبرنتھ یا میز گیم بھی کہا جاتا ہے جسے سوئزرلینڈ کی مہنگی ترین گھڑیاں بنانے والی کمپنی ”ہاٹ لینس“ کے تیار کیا ہے۔گیم گھڑی کے دو ماڈل پیش کیے گئے ہیں جو وائٹ گولڈ اور روز گولڈ میں ہے۔ گھڑی کا پٹہ لیوزیانہ کے ایک مگرمچھ کی کھال سے بنایا گیا ہے جب کہ بھول بھلیاں 18 قیراط سونے سے بنائی گئی ہیں۔ اس گھڑی گیم میں گھومنے والی گیند مہنگی ترین دھات پلاٹینم سے بنائی گئی ہے، گھڑی کا شیشہ سیفائر کرسٹل سے تیار کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ گھڑی لوگوں کو اپنے بچپن کی یاد دلاتی ہے جب بہت وقت ہوتا تھا اور لوگ گھنٹوں یہ گیم کھیلتے تھے۔ اس میں ایک لیور لگا ہے جو گیند کو آگے دھکیلتا ہے اور کھیل شروع ہوجاتا ہے۔
دنیا کی مہنگی ترین گھڑی جو وقت نہیں بتاتی بلکہ ۔۔۔۔۔ !
30
مارچ 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں