اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بالوں کا رنگ سرخ ہونے پر ایک امریکی بچے نے والدین کیخلاف متنازع2ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیاہے۔ایک امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیو یارک کے رہائشی ایک سرخ سر والے 13سالہ بچے نے والدین کے خلاف اس بنیاد پر مقدمہ درج کردیاہے کہ انہیں معلوم تھا کہ نوزائیدہ بچے کے بال سرخ ہوں گے اور اس کے باو جود انہوں نے پیدائش سے قبل علاج نہیں کروایا۔رانگ فل لائف قانون کے تحت سرخ بالوں والے والدین کیخلاف دائر کیا گیا مقدمے میں یہ الزام عائد کیاگیاہے کہ انہیں معلوم تھا کہ ان کے بچے کے بالوں کا بھی موروثی طورپر رنگ سرخ ہوگا۔بچے نے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ ان کے والدین نے اس کے ساتھ رضاکارانہ تعصب برتا ہے۔انہیں یہ بھی معلوم تھا کہ اس کی زندگی اذیت ناک گزرے ہوگی۔بچے نے اذیت ناک زندگی کے والدین سے مالی معاوضہ جبکہ زندگی کو انجوائے نہ کرسکنے کے 2ملین ڈالر ادا کرنے کا مطالبہ کیاہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بچے لیام مرفی نے کہاکہ میری زندگی اذیت ناک ہے ، مجھے کہا جارہاہے کہ میں معدوم ہونے والی نوع سے تعلق رکھتا ہوں۔لوگ مجھے کامیڈیان کیروٹ ٹاپ ، افسانوی کردار سٹرابری شارٹ کیک یا ادرک کے دھبوں والا کہہ کر پکارتے ہیں۔یہ سب میرے والدین کا قصور ہے ، انہیں معلوم تھا کہ وہ مجھے ایک اذیت ناک زندگی دے ر ہے ہیں ،اور انہوں نے اس سب کے قطع نظر بس بچے ہونے چاہیے کا سوچ کر خود غرضی کا مظاہرہ کیا۔
13سالہ بچے کا والدین کیخلاف مقدمہ، وجہ کیا بنی ؟ آپ بھی جا نئیے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جہانگیری کی جعلی ڈگری
-
سعودی عرب کےاقامہ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا
-
عمران خان کو بڑا دھچکا، پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی
-
حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا
-
معروف اداکار نے خودکشی کرلی
-
خوشخبری !ملازمین کے لیے بھاری الاؤنس منظور
-
مجھے بچپن میں کئی سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا، معروف اداکار عدیل ہاشمی کا انکشاف
-
پاکستان میں سوزوکی کمپنی کے سال 2026 کے نئے ماڈلز، تازہ قیمتوں کا اعلان
-
سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتوں کے اعلان نے خریداروں کو حیران کر دیا
-
سونے کا بھاؤ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا
-
پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
-
بھاری چالان سے پریشان شہریوںکے لیے خوشخبری
-
27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف















































