کراچی: فلم انڈسٹری کی سینئر ڈائریکٹر اور اداکارہ سنگیتا ان دنوں کراچی میں ٹیلی ویژن ڈراموں میں مصروف ہیں جس کے بعد وہ اپنی دونئی فلموں کا آغاز کریں گی جس کی کہانیوں پر ان دنوں کام کو ہورہا ہے۔
سنگیتا کی ایک فلم ’’عشق پازیٹیو‘‘ بھی زیر تکمیل ہے ان کی مصروفیات کی وجہ سے یہ فلم بھی تعطل کا شکار ہے۔ نمانئدہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے سنگیتا نے کہا وہ جلد اپنی دو نئی فلموں کا آغاز کریں گی جس پر کام بہت تیزی سے جاری ہے، انھوں نے کہا کہ کراچی اور لاہور دونوں شہروں میں اب فلمیں تیزی سے بننا شروع ہوگئیں ہیں۔
فلم انڈسٹری کی بحالی کا کریڈٹ تو نوجوانوں کو جاتا ہے لیکن حکومت کی سرپرستی کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔ ہماری انڈسٹری کو جدید سہولیات ،جس میں جدید کیمرے، لیباٹری اہمیت کی فوری ضرورت ہے ، انھیں ملک میں لانے کے لیے حکومت بھر پور تعاون کرے۔