اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تشدد اور تھوڑ پھوڑ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چہلم کی آڑ میں جس طرح قانون کی نفی کی گئی وہ کسی صورت قابل قبول نہیں ¾ انتظامیہ جڑواں شہریوں کے اوقات زندگی کو معمول پر لانے کےلئے فوری اقدامات اٹھائے ۔وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت وزارت داخلہ میںاسلام آباد اور راولپنڈی انتظامیہ و پولیس کا مشترکہ اجلاس ہواجس میں وزیر داخلہ نے گذشتہ روز ہونے والے تشدد اور توڑ پھوڑ پر برہمی کا اظہارکیا۔وزیرداخلہ نے ناقص انتظامات پرراولپنڈی اور اسلام آباد انتظامیہ کی سرزنش کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت انتظامیہ اور حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے اور گذشتہ روز ایک چہلم کی آڑ میں جس طرح قانون کی نفی کی گئی وہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔وزیرِداخلہ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کے اوقاتِ زندگی کو معمول پر لانے کے لئے فوری اقدامات کریں۔بعد ازاں وزیرِداخلہ کی زیرِ صدارت ایف آئی اے کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ وزیرِداخلہ کے حکم پر ملک بھرانسانی سمگلرز کے خلاف جاری مہم میں اب تک321 اشتہاری مجرمان، 17 انتہائی مطلوب افراد، 89عدالتی مفرور اور688 دیگر ملزم گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ گزشتہ تین ماہ میں اس مہم کے دوران اب تک 1115 افراد کی گرفتار ی عمل میں لائی جا چکی ہے۔و ہ ایف آئی اے حکام نے وزیرِ داخلہ کو بتایا کہ وزیرِداخلہ کے احکامات کی روشنی میں اشتہاری ملزمان کا ڈیٹا بیس تیار کرنے کا کام75فیصد تک مکمل ہو چکا ہے اور تین ہزار اشتہاریوں میں سے اب تک 2196مجرمان کا ڈیٹا بیس تیار کیا جا چکا ہے ۔ ان اشتہاری مجرمان میں سے 640 کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کےلئے نادرا کو باقاعدہ طور پر لکھا جا چکا ہے۔حکام نے بتایا کہ شناختی کارڈ بلاک کرنے کے بعد پی ٹی اے اور اسٹیٹ بنک سے مل کر ان افراد کے موبائل سمز اور بنک اکاﺅنٹ کو بھی بلاک کر دیاجائے گا۔ وزیرِداخلہ نے ایف آئی اے حکام کو تمام اشتہاری مجرمان کے پاسپورٹ فوری طور پر کینسل کر کے ان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا حکم دے دیا ہے۔وزیرِداخلہ نے کہا کہ انسانی سمگلرز کے خلاف جاری مہم کواس منظم طریقے سے چلایا جائے کہ اس گھناﺅنے کاروبار کا مکمل خاتمہ اور اس میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلوانے کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے ۔ ایف آئی حکام نے وزیرداخلہ کو ملکی ائرپورٹس پر نصب آئی بی ایم ایس سسٹم پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیرِداخلہ کو بتایا گیا کہ آئی بی ایم ایس سسٹم کے تحت اب تک گیارہ کروڑ نوے لاکھ افراد کا ڈیٹا اور سفری تفصیلات ایف آئی اے حکام کے پاس جمع ہو چکی ہیں اور 2003 سے اب تک 53لاکھ 22ہزار چار سو انچاس لوگوں کا ڈیٹا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے شیئر کیا گیا وزیر داخلہ نے اس ڈیٹا کو مختلف ایجنسیز کے ساتھ شیئر کرنے اور جرائم کی بیخ کنی اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کےلئے اس ڈیٹا کے مزید بہتر استعمال کے لئے نظام وضع کرنے کا حکم دیا۔ وزیرداخلہ کو میگا کرپشن کیسز بشمول ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو، او ای سی ٹاورز، اے کے ڈی سیکیورٹیز اور دیگر مقدمات میں اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِداخلہ نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ میگا کرپشن کیسز میں کسی دباﺅکو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ان کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے کوششیں تیز کی جائیں۔ وزیرداخلہ کو بتایا گیا کہ ایف آئی اے کے پانچ زونز کے لیگل محکموں کو مزید مستحکم کرنے کےلئے بارہ پبلک پراسیکیوٹرز کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ ایف آئی اے کے زیر تفتیش کیسز کی موثر تفتیش اور مختلف عدالتوں میں زیرِ سماعت کیسز کی موثر پیروی کی جا سکے۔ وزیر داخلہ نے پبلک پراسیکیوٹرز کی تقرری اور ایف آئی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لیگل کی خالی اسامیوں پر تعیناتیوں کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیرِداخلہ نے اجلاس کے دوران ایف آئی اے کو جعلی شناختی کارڈز بنانے میں ملوث نادرا اہلکاروں کے خلاف کاروائی تیز کرنے کا حکم دیا۔ وزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ ا یف آئی اے اسٹیٹ بنک کے ساتھ مل کر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی طور پر رقوم کی ترسیل کے کاروبار کو روکنے کے سلسلے میں فوری طور پرایس او پی تشکیل دے اور اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تشدد اور تھوڑ پھوڑ پر سخت برہمی کا اظہار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
عید میلادالنبیﷺ کب منائی جائے گی؟ تعطیل کا اعلان ہوگیا
-
اٹک میں قبرستان سے ملنے والی بچے کی لاش کا معمہ حل، قاتل بچے کا باپ نکلا
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
مرونل ٹھاکر کی خود سے 10 سال چھوٹے کرکٹر سے تعلق کی افواہیں، اداکارہ کا ردعمل آگیا
-
سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے
-
سلمان اکرم راجہ اور مشال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی
-
12 اگست کو نایاب مکمل سورج گرہن، کیا پاکستان میں نظر آئے گا؟



















































