بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

حساس اداروں‌کی کارروائی ، اب تک 26 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا

datetime 28  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں حساس اداروں نے آپریشن کے دوران اب تک 26 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتاریاں رحیم یارخان ، ملتان، ڈی جی خان اور مظفر گڑھ سے کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور دھماکے کے مبینہ حملہ آور اور اس کے ساتھیوں سے متعلق بھی معلومات حاصل کر لی گئی ہیں۔ مبینہ حملہ آور یوسف نے خود حملہ کیا یا ہینڈلر کے طور پر کام کر رہا تھا اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کو جائے وقوعہ سے دو سر ملے ہیں جن میں سے ایک کا دھڑ بھی ساتھ تھا ، ٹیم کا اندازہ ہے کہ جائے وقوعہ پر ایک حملہ آور جبکہ دوسرا اس کا ہینڈلر تھا۔ تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر کے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مبینہ حملہ آور نے جنوبی پنجاب سے درجنوں لڑکوں اور بچوں کو کالعدم تحریک طالبان میں بھرتی کیا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سانحہ گلشن اقبال پارک کا مبینہ خود کش حملہ آور یوسف کالعدم سپاہ صحابہ اور کالعدم لشکر جھنگوی کا سرگرم رکن تھا۔ مبینہ حملہ آور نے 2013ء میں ملتان میں کالعدم تحریک طالبان کے لیے بھرتیاں شروع کیں۔ جبکہ جنوبی وزیرستان میں طالبان کے ایک دھڑے کے ساتھ تین سال کام کیا۔جس کے بعد یوسف لاہور آ گیا اور قریباً ڈیڑھ سال سے قرآن اکیڈمی میں پڑھا رہا تھا۔ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ مبینہ حملہ آور خود کش حملے کی تربیت کے لیے 2010ء میں وانا بھی گیا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…