بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

تحریک انصاف نے گھیراو اوردھرنے کا اعلان کردیا

datetime 27  مارچ‬‮  2016 |

کراچی(نیوزڈیسک)تحریک انصاف نے کراچی میں پانی بحران کے خلاف وزیراعلی ہاو¿س اورواٹربورڈ کے گھیراو¿ اورشہربھرمیں دھرنے دینے کا اعلان کردیا ہے،ایم این اے ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ اورواٹربورڈ مافیا پانی چوری کے پیسے دبئی منتقل کررہے ہیں،پیپلزپارٹی کی کراچی دشمنی اورحکومت سندھ کی بے حسی کے خلاف پیرکووزیراعلی سندھ کویادداشت پیش کریں گے۔ اتوارکوانصاف ہاو¿س میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سندھ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے کراچی کے عوام آج پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ ہمارے ایم پی ایز نے بار بار سندھ اسمبلی میں پانی کے مسئلے پرآواز بلند کی،حکومتی وزراءسے سوالات اٹھائے لیکن حکومت کی جانب سے نہ کوئی جواب آیا اور نہ کوئی عملی اقدامات اٹھائے گئے۔دھابیجی ، گھارو اور پپری واٹر سپلائی پمپ کی فوری مرمت ضروری ہے واٹر سپلائی پمپ خراب ہونے کی وجہ سے سندھ کے عوام 1.1 Billionگیلن پانی سے محروم ہیںڈاکٹرعارف علوی کا کہنا تھا کہ کراچی بوکھا ہویا سوکھا حکومت سندھ کوکراچی کے شہریوں کی تکلیف سے کوئی سروکارنہیں ،اسکی نظرکراچی کے قیمتی پلاٹوں اورکراچی کے وسائل پرلگی ہوئی ہے۔ س موقع پر ان کے ہمراہ سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی،اراکین سندھ اسمبلی اسمبلی ثمر علی خان، خرم شیر زمان،میڈیا کوآرڈینیٹردوا خان صابر، افتخار فاروقی اور دیگر بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شہر کراچی میں غیر قانونی پانی کے ہائیڈرنٹ کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی میں ناکام ہو چکا ہے۔ کراچی میں اس وقت شرافی گوٹھ نیشنل ہائی وے، مرغی خانہ قائد آباد اور لال آباد میں پانی کے غیر قانونی ہائیڈرنٹ موجود تھے جن کے خلاف فوری کاروائی ہونی چاہئے۔سندھ حکومت کو لوٹ مار اور کرپشن سے فرست نہیں مل رہی ہے ۔ گرمیاں شروع ہوتے ہی کراچی کے شہری پانی کی عدم دستیابی پر سراپا احتجاج ہوں گے۔ اگر حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہیں لئے تو تحریک انصاف پانی کے حصول کے لئے شدید عوامی احتجاج شروع کرے گی اور حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داریاں واٹر بورڈانتظامیہ کے ساتھ ساتھ سندھ حکومت پر عائد ہوں گی۔ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ پانی کے K4منصوبے میں بھی سندھ حکومت سنجیدہ نہیں اور خصوصاً صوبائی حکومت اور واٹر بورڈ انتظامیہ حلقہ این اے 250کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ اگر شہر کراچی میں پانی کا دیرینہ مسئلہ حل نہ کیا گیا تو تحریک انصاف کی جانب سے واٹر بورڈ اور وزیر اعلی ہاﺅس کا گھیراﺅ اور علامتی بھوک ہڑتال بھی کی جائے گی۔ حکومت کراچی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ۔ حکومت سندھ نے کراچی کو صرف دودھ دینے والی گائے سمجھا ہوا ہے۔ اربوں روپے کا ٹیکس دینے والا شہر کراچی پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہا ہے۔ عمرکوٹ میں سوئی گیس کے لئے دھرنا دینے والے بلاول بھٹو پہلے کراچی میں پانی کے بنیادی مسئلے کے حل کے لئے وزیر اعلی ہاﺅس کے سامنے دھرنا تو دیں ۔ رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ پانی کی قلت کے خلاف وزیراعلی ہاو¿س اورواٹربورڈ کا گھیراو¿ کریں گے اورشہربھرمیں دھرنے دیے جائیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…