پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دن میں سونا کتنا خطرناک ہے؟نئی تحقیق آ گئی

datetime 26  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) اکثر لوگ گرمیوں میں دن کے وقت قیلولہ کرنے کے عادی ہوتے ہیں مگر سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ دن کے اوقات میں سونے کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوتے ہیں اور اس سے انسان قبل از وقت موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ طویل نیند لینے والے یا دن کے وقت حد سے زیادہ تھکاوٹ کا شکار ہونے افراد میں نظام انہضام کی خرابیاں،بلڈ پریشر، کولیسٹرول، موٹاپا اور ہائی بلڈ شوگرجیسی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور یہ بیماریاں انہیں دل کے سنگین عارضے کا شکار بنا دیتی ہیں۔‘‘یہ تحقیقاتی رپورٹ امریکن کالج آف کارڈیالوجی کے 65ویں سالانہ سائنسی اجلاس میں پیش کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جو شخص دن کے وقت 40منٹ تک سوتا ہے اس میں نظام انہضام کی پیچیدگیاں پیدا ہونے کے امکانات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ اور ٹوکیو یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر توموہیڈے تماڈاکاکہنا تھا کہ ’’لوگوں میں دن کے وقت سونے کی عادت دنیا بھر میں عام پائی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں نظام انہضام کی بیماریاں بھی عام پائی جاتی ہیں۔ لہٰذااس تحقیق میں اس عادت اور نظام انہضام کی پیچیدگیوں کے باہمی تعلق کا پتہ چلنے پر ان پیچیدگیوں کا علاج کرنے میں مدد مل سکے گی۔ ہماری تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ 40منٹ یا اس سے زیادہ سونے والے افراد ان بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ اگر کوئی شخص روزانہ 90منٹ تک سوتا ہے تو اس میں نظام انہضام، بلڈ پریشر، کولیسٹرول، شوگر اور دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات 50فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔ اس کے برعکس تحقیق کے دوران 40منٹ سے کم سونے والے افراد پر اس کے کوئی مضر اثرات سامنے نہیں آئے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…