جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’ہواوے‘‘ نے پاکستان میں سمارٹ فونGR3 متعارف کرا دیا

datetime 26  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک )ہواوے نے پاکستان میں باضابطہ طور پر میڈیم رینج کا اسمارٹ فون GR3 متعارف کرادیا ہے۔ہواوے کی جانب سے رواں برس متعارف کرائے جانے والے اسمارٹ فونز میں سے GR3 کو سب سے بہترین قرار دیا جارہا ہے اور پاکستان کی کنزیومر مارکیٹ میں ہواوےGR3 کا بہت بے چینی سے انتظار کیا جارہا تھا۔ہواوے GR3 کو نہایت ہی عمدگی کے ساتھ ڈیزائن کرکے اسے دلکش اور پرکشش بنایا گیا ہے ،ہواوے GR3 کی باڈی ایلومونیم میٹل سے مزین ہے اور اس کی مٹیلک باڈی اسے ایک انتہائی خوبصورت اسمارٹ فون بناتی ہے۔ہواوے GR3 تین مختلف رنگوں میں دستیاب ہے جس میں ٹائٹینیم گرے،سلور اور شیمپئن گولڈ شامل ہیں۔ہواوے GR3 کی ایک اور خصوصیت اس کا جدید کیمرہ ہے ،13میگا پکسل کا یہ کیمرہ تصاویر کی بہترین کوالٹی کو یقینی بناتا ہے جبکہ اس کا 5میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ سیلفی کے شوقین افراد کیلئے آئیڈیل ہے۔ان تمام تر خصوصیات کے باوجود ہواوے GR3 کی قیمت محض25,499/۔. روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ کسی بھی اسمارٹ فون کی ناقابل یقین قیمت قرار دی جاسکتی ہے۔ہواوے GR3 کی خریداری پر کمپنی کی جانب سے صارفین کو یوفون کے اشتراک سے 6ماہ کیلئے مفت انٹرنیٹ کی سہولت بھی فراہم کی جائیگی۔پاکستان میں ہواوے ڈیوائسز کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر شان کا کہنا ہے کہ ہواوے کو پاکستان میں اپنے صارفین کیلئے GR3 پیش کرنے پر انتہائی فخر ہے اور یہ ایک ایسا اسمارٹ فون ہے جو کہ خاص طور پر نوجوانوں کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ صارفین ہماری اس نئی پراڈکٹ کو بھی بے حد پسند کرینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…