گوجرانوالہ (نیوز ڈیسک)گوجرانوالہ میں 17مارچ 2011کو شادی کرنے والے جوڑے کے حیرت انگیز طورپر تین بچے 17مارچ کو ہی پیدا ہوئے ، پہلا بیٹا عبد اللہ سترہ مارچ 2012 ، دوسری بیٹی عائشہ سترہ مارچ 2014اور تیسری بیٹی عانیہ 17مارچ 2016کو پیدا ہوئی ، انجینئر عاصم اور ان کی اہلیہ نبیلہ کی ہسپتال میں اپنی شادی اور تین بچوں کی سالگرہ کی تقریب ہوئی ،کیک کاٹے گئے ،ہسپتال کو خوبصورت جھنڈیوں اور غباروں سے سجایا گیا تفصیلات کے مطابق گوجرنوالہ میں شاہین آباد کے رہائشی انجینئر قاری محمد عاصم کی شادی 17 مارچ 2011 کو نبیلہ یوسف کے ساتھ ہوئی تھی ،اس جوڑے کے تین بچے ہوئے اور تینوں کی یوم پیدائش بھی حیرت انگیز طور پر 17 مارچ ہی ہے۔انجینئر عاصم اور ان کی اہلیہ نبیلہ نے ہسپتال میں اپنی شادی اور 3 بچوں کی سالگرہ کے کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کی جس میں ہسپتال کے ڈاکٹرز اور نرسوں نے بھرپور شرکت کی۔2011 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے ایک سال بعد شادی کی سالگرہ کے دن ہی ان کے گھر 17 مارچ 2012 کو پہلا بیٹا عبداللہ پیدا ہوا ،17 مارچ 2014 کو بیٹی عائشہ اور 17 مارچ 2016 کو دوسری بیٹی عانیہ کی پیدائش ہوئی۔عاصم نے اپنے نام کی مناسبت سے تینوں بچوں کے نام ’’ع‘‘ سے رکھے۔بیٹی کی پیدائش پر محمد عاصم نے نجی ہسپتال میں اپنے تین بچوں اور شادی کی سالگرہ کے چار کیک کاٹ کر خوشی منائی ،سالگرہ کی تقریب پر ہسپتال کو خوبصورت جھنڈیوں اور غباروں سے سجایا گیا تھا۔محمد عاصم اور اس کی بیوی نبیلہ نے کہاکہ 17 مارچ ان کیلئے خوش قسمتی کا دن ہے، اسی دن وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور اسی دن اللہ نے ان کو اولاد کی نعمت سے نوازا۔انہوں نے کہاکہ ایک ہی تاریخ میں 4 خوشیاں حاصل کرنا ہمارے لیے ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کے مترادف ہے۔
گوجرانوالہ ، 17مارچ 2011کو شادی کرنے والے جوڑے کے حیرت انگیز طورپر تین بچے 17مارچ کو ہی پیدا ہوئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































