نیویارک(نیوزڈیسک)اگر آپ کو اپنے جوتے بہت پسند ہیں تو انہیں روزانہ نہ پہنیں بلکہ وقفے کے ساتھ پہننے سے ان کی عمر بڑھ جائے گی۔اس شعبے کے ماہر ایلن ایڈ منڈز کا کہنا ہے کہ جب ہم جوتے پہنتے ہیں تو پاﺅں سے آنے والے پسینے کی وجہ سے وہ گیلے ہوتے ہیں اور اگر اس پسینے کو سوکھنے کا موقع دیا جائے تو جوتوں کی عمر بڑھ جاتی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اگر آپ بدل کر جوتے پہنیں گے تو ان کی عمر بڑھے گی اور آپ زیادہ دیر تک انہیں چلاسکیں گے۔لیکن اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو جوتوں کی ساخت خراب ہوجائے گی اور وہ پہننے کے قابل بھی نہ رہیں گے۔اس لئے ضروری ہے کہ آپ کے پاس کم از کم دو جوتوں کی جوڑیاں موجود ہوں تاکہ آپ انہیں بدل بدل کر پہن سکیں۔