لندن(نیوزڈیسک)یہ بات تحقیق میں ثابت ہوچکی ہے کہ ہر وقت بیٹھ کر کام کرنے سے صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور ایک تحقیق میں بھی بتایا گیا ہے کہ اگر دن میں چھ گھنٹے سے زائد بیٹھ کر کام کیا جائے تو دل کی بیماریوں کے امکانات 65فیصد بڑھ جاتے ہیں۔دل کی بیماریوں کے علاوہ کینسر کے امکانات بھی بیٹھ کر کام کرنے سے بڑھ جاتے ہیں۔یہ تمام باتیں بتانے کامقصد یہ تھا کہ آپ کو علم ہوسکے کہ ہر وقت بیٹھ کر کام کرنے کے کیا نقصانات ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگرآپ کی نوکری بیٹھ کر کرنے والی ہے تو آپ کو چاہیے کہ دن میں کم از کم 30منٹ کے لئے چاک و چوبند رہنے کے ساتھ کم از کم ایک گھنٹہ ضرور کھڑے رہیں کہ اس کی وجہ سے آپ کی صحت ٹھیک رہے گی ۔اس کے علاوہ کوشش کریں کہ ایسا کام کیا جائے جس میں جسم کو زیادہ مشقت کرنی پڑے جیسے لفٹ کا استعمال کرنے کی بجائے سیڑھیاں چڑھنے کو ترجیح دیں۔گھر کی صفائی ،گاڑی کو دھوئیں یا سیر کاجائیں تاکہ آپ کو جسم ہلتا رہے اور صحت ٹھیک رہے۔ہر وقت بیٹھ کر کام کرنے سے جسم میں گلوکوز کا لیول بڑھتا ہے جس کی وجہ سے ذیابیطس جیسی موذی بیماری لاحق ہوسکتی ہے۔