ویرونا(نیوز ڈیسک)جوتے پالش کرنا اور چمکانا ہمیشہ سے مردوں کا کام سمجھا جاتا رہا ہے مگر اب اٹلی میں دوخواتین نے اس پیشے میں نام پیدا کرلیا ہے۔پہلی 51 سالہ روزالینا ڈالاگو تھیں جنہوں نے روم کے سینٹرمیں شوشائن شاپ کھولی تھی اوراب دوسری 43 سالہ ایلیونورا ہیں جو روزانہ مردانہ شوز اورگھٹنوں کے نیچے تک کا اسکرٹ پہنے اس شہرکے گلی کوچوں میں نکلتی ہیں۔ ان کے کاندھے پرچمکتے ہوئے پالش کیے ہوئے شوز لٹکے ہوتے ہیں جو وہ اپنے کلائنٹس سے خود ہی جمع کرتی اور انھیں پہنچاتی ہیں۔ ایلیونورا نے کہا کہ یہ تصور غلط ہے کہ یہ صرف مردوں کا کام ہے۔ مجھے دیکھیے مجھے ہمیشہ سے مردوں کے جوتوں سے لگاؤ رہا ہے۔ ان کی اپنی ایک تاریخ ہے۔ ان کو سینے کا اپنا ایک انداز ہے لیڈیز شوز میں یہ خوبیاں نہیں ہیں۔ کچھ یہ بات بھی ہے کہ میں ویل ڈریسڈ مردوں کو گندے جوتے پہنے نہیں دیکھ سکتی اسی لیے میں نے شوز پالش کا کام شروع کیا تھا۔
اٹلی کی دو خواتین نے مردوں کے جوتے چمکا کر نام کمالیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
موبائل بیلنس کی میعاد 1 ماہ سے بڑھا کر 180 دن مقرر، پی ٹی اے نے صارفین کو بڑی سہولت دے دی
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری



















































