اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق صدر سے جب پوچھا گیا کہ وہ پاکستان واپس کیوں نہیں آ رہے توانہوں نے کہا کہ میری 27سالہ سیاسی زندگی کا ہر دوسرا دن جیل میں گزرا ہے۔ مجھے جیل سے خوف نہیں ہمارے دور میں ملک بھر میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا۔ ہم نے اپنے مخالفوں کو بھی جیل میں نہیں ڈالا۔ انہوں نے کہا ایک وزیر صاحب خود تو جیل جانے سے ڈرتے رہے مگر انہیں باقی لوگوں کو جیل میں ڈالنے کا بہت شوق ہے۔انہوں نے اپنے پاکستان واپس نہ ا?نے کی وجہ بیماری کو بتایا اور کہا مجھے ایک دن میں 27ٹیکے بھی لگے اب کہیں جا کر درد ٹھیک ہونے لگے ہیں۔ جونہی میں ٹھیک ہوا پاکستان واپس آجاؤں گا