منگل‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2026 

حکومت پنجاب بروقت اقدام پر 1لاکھ 20ہزار میٹرک ٹن آلو برآمد ہو چکاہے

datetime 8  مارچ‬‮  2016 |

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)وزیر زراعت پنجاب ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ بھارت کی اجناس پر یورپ ،امریکہ اور روس سمیت دنیا کے اکثر ممالک میں پابندی ہے جبکہ پاکستانی کسانوں کی انتھک محنت اورمحکمہ زراعت کے افسران و عملے کی رہنمائی کے باعث بہتر ین کوالٹی کی حامل پاکستانی اجناس دنیا بھر میں برآمد کی جارہی ہیں اور طن عزیز کیلئے گراں قدر زرمبادلہ کمایا جا رہا ہے۔وزیر زراعت نے بتایا کہ رواں سیزن میں اب تک پنجاب سے 1لاکھ20ہزارمیٹرک ٹن سے زائدآلو روس، ملائشیا، سری لنکا، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، اومان، کویت، مالدیپ، سنگاپوراورصومالیا کوبرآمد کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے اس اقدام کے باعث کسان کو براہ راست فائدہ پہنچ رہاہے اور لوکل مارکیٹ میں آلو کی قیمتیں مستحکم ہوئی ہیں۔وزیر زراعت نے بتایا کہ پنجاب کے کاشتکار کی محنت اور لگن کے باعث اور محکمہ زراعت کی ٹیموں کی رہنمائی کی بدولت آلو کی اچھی فصل حاصل ہوئی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی برآمد کیلئے وفاقی حکومت سے مل کر کوششیں کی گئیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت کے آلو پر دنیا کے بیشتر ممالک میں پابندی ہے جبکہ اچھی کوالٹی کے باعث پاکستانی آلو کی دنیا بھر میں مانگ ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران متحدہ عرب امارات کو 34483میٹرک ٹن، سری لنکا کو 41283میٹرک ٹن، ملائشیا کو 11231، قطر کو 2977،بحرین کو 18637، اومان کو 6989،کویت کو 1045، مالدیپ کو 191، سنگا پور کو 492، روس کو 875 اور صومالیا کو 59 میٹرک ٹن آلو برآمد کیا جا چکا ہے۔ ڈاکٹرفرخ جاوید نے بتایا کہ پنجاب اس سال تین لاکھ میٹرک ٹن تک آلو برآمد کرنے کیلئے کوشاں ہے اور اس ضمن میں ایکسپورٹرز کو مکمل سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ ۔#/s#

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…