لاہور(نیوز ڈیسک)اداکارہ وماڈل حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ فن اورفنکاروں کو سرحدوں میں قید نہیں کیا جاسکتا۔ فنون لطیفہ انھی پنچھیوں کی طرح ہے جن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ۔ وہ کہیں بھی اڑجائیں وہ آزاد فضاء میں سانس لینا پسند کرتے ہیں۔ اگران کو قید کردیا جائے تووہ زندہ نہیں رہ سکتے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے ’’ایکسپریس‘‘ کوانٹرویودیتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے اپنے فنی سفرکا آغاز پاکستان میں کیا لیکن میرا فن مجھے پڑوسی ملک بھارت تک لے گیا۔ کچھ فلم میکرز نے میرا کام سلورسکرین اور چھوٹی سکرین پردیکھااورپھر مجھے بالی وڈ میں کام کی پیشکش ہونے لگی۔ کہیں بھی کام کروں اپنے ملک کا نام روشن کرنا ہی میرا مشن ہے۔ سب جانتے ہیں کہ بالی وڈ اب دنیا کی دوسری بڑی فلم انڈسٹری بن چکی ہے اوروہاں پردنیا کے بیشترممالک سے تعلق رکھنے والے فنکارکام کرنے کے لیے آتے ہیں اور میں محنت پر یقین رکھتی ہوں۔ ایسے میں بالی وڈفلموں میں کام کی پیشکش ہونا اعزاز کی بات تھی۔اسی لیے میں مانتی ہوں کہ فن اورفنکارکی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت میں بالی وڈ اورپاکستان میں بننے والی کثیرسرمائے کی فلموں میں اہم کردارادا کررہی ہوں۔ان میں دوپروجیکٹ بالی وڈ کے ہیں اوردوہی پاکستانی فلمیں ہیں۔ اس وقت میں پاکستانی فلموں کی شوٹنگزمیں حصہ لے رہی ہوں۔ دونوں ہی فلمیں کہانی اورمیرے کردارکے اعتبارسے بہت منفرد ہیں اورمجھے امید ہے کہ ان فلموں کوپاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے بیشترممالک میں بھی زبردست رسپانس ملے گا۔ جہاں تک بات بالی وڈ کی ہے تووہاں پربننے والی فلموں کی پروموشن اوران کی ریلیزنگ دنیا کے بہت سے ممالک میں بیک وقت ہوتی ہے۔ وہ بہت بڑی فلم انڈسٹری ہے اوروہاں پربنائی جانیوالی فلموں کے بجٹ بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ لہذا بالی وڈ فلموں سے بھی مجھے بہت سی توقعات ہیں لیکن فی الوقت میرا سارا فوکس اپنی پاکستانی فلموں پرہے۔
ایک سوال کے جواب میں حمائمہ ملک نے کہا کہ بالی وڈ ہویا ہالی وڈ مجھے اچھا کام کرنا ہے۔ اگرمجھے ہالی وڈ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تومیں ضرور کام کرون گی۔ میں پاکستانی ہوں اورمیرا ماننا ہے کہ پاکستانی قوم ہر لحاظ سے باصلاحیت ہے۔ ہم بے پناہ وسائل کی کمی کے باوجود بھی اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کا نام روشن کرنے کا ہنر خوب جانتے ہیں۔
ملک کا نام روشن کرنا ہی میرا مشن ہے، حمائمہ ملک
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
-
وراثت
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































