اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹیکس ادائیگی سے بھاگنے والے اب نہیں بچ سکیں گے ‘ اسٹیٹ بینک کا اہم حکم جاری

datetime 7  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (حنیف خالد)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام شیڈولڈ کمرشل بینکوں کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ نان فائیلرز کی مکمل انفارمیشن ایف بی آر کو آئندہ ہفتے سے فراہم کرنا شروع کردیں، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آئندہ ہفتے سے ہی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت پر شیڈولڈ کمرشل بینک بے نامی بینک اکائونٹس کی تفصیلات ایف بی آر کے ڈیٹا بینک میں ڈال دیں گے اسٹیٹ بینک کے حکم پر نان فائیلرز کے بینک اکائونٹس میں موجود رقوم کے علاوہ ماہانہ ششماہی سالانہ ٹرانزکشن بھی ایف بی آر آئندہ ہفتے سے حاصل کرنا شروع کردے گا۔ نان فائیلرز چاہے وہ ٹریڈرز کی بیگما ت ہوں بیٹے بیٹیاں ہوں یا کوئی بھی بینک اکائونٹ ہولڈر جو نان ٹیکس گزار ہو اور اس کے اکائونٹ میں لاکھوں کا لین دین ہو رہا ہے اس کی انفارمیشن بھی ایف بی آر کو آئندہ ہفتے سے ملنے لگے گی جس کی تردید کی قطعاً گنجائش نہیں ہوگی۔ دریں اثنا بے نامی بل قومی اسمبلی میں 15مارچ 2016ء کے فوری بعد پیش کرکے منظور کرایا جائے گا چونکہ یہ منی بل ہوگا اس لئے اسے سینٹ کی منظوری درکار نہیں ہوگی اگر سینٹ بے نامی اثاثوں کے حوالے سے بے نامی اثاثہ جات بل کو نامنظور بھی کرے گی تو آئین کے تحت قومی اسمبلی اور سینٹ کا مشترکہ اجلاس بلوا کر حکومت اسے اکثریت کے ساتھ منظور کرائے گی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…