روم(نیوز ڈیسک) رکاوٹیں عبور کرنے اور چھلانگیں لگانے میں اٹلی کے ایک ماہر نوجوان نے 13فٹ ایک انچ لمبی چھلانگ لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔رکاوٹیں عبور کرتے اور اونچی لمبی چھلانگیں لگانے والوں کو (Parkour runner) پارکر رنر کہتے ہیں، اٹلی کے نوجوان جیان مارکو Gian Marco نے ایک لائیو شو کے دوران اپنی صلاحیتوں اظہار کچھ اس انداز میں کیا کہ ایک لوہے کی سلاخ پکڑ کر جو چھلانگ لگائی تو 13 اعشاریہ ایک فٹ دور موجود دیوار تک پہنچ گیا۔کیٹ لیپ (cat leap) نامی اس اسٹنٹ کے ذریعے جیان مارکو نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔