پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

جینز کی پینٹ کی بڑی جیب سے اوپرچھوٹی جیب کیوں ہوتی ہے، دلچسپ حقائق سامنے آگئے

datetime 6  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)دنیا بھر کے لوگ بالخصوص نوجوان جینز کی پینٹ بڑے شوق سے پہنتے ہیں جب کہ کچھ لوگ تو اسے اپنی فیورٹ پینٹ قرار دے کر کئی کئی دنوں تک ایک ہی پینٹ پہن کر انجوائے کرتے ہیں لیکن ان میں سے بہت ہی کم لوگ ہوں گے جو جانتے ہوں گے کہ جینز پینٹ کی سامنے والی پاکٹ کے اوپر بنائی گئی چھوٹی جیب فیشن ہے یا پھر اس کا کوئی مقصد بھی ہے۔تحقیق کے مطابق 1873 میں پہلی بار جینز کی پینٹ متعارف کرائی گئی تو اس وقت بھی اس کی 2 جیبیں سامنے کی طرف اور 2 پیچھے کی طرف بنائی جاتی تھیں لیکن اس سامنے کی جیبوں کے اوپر بھی چھوٹی جیب بھی بنائی گیں جسے آفیشل طور پر منی پاکٹ یا پھر ففتھ پاکٹ کا نام دیا گیا۔ جینز پینٹ کی تاریخ کے مطابق اس جیب کا سب سے بڑا مقصد اس میں خوش قسمتی کا سکہ رکھنا تھا جب کہ اس کے ساتھ ہی اس کی ایک اور خصوصیت یہ تھی کہ اس میں انگلی ڈالتے ہیں اس کے اندر پھنس جاتی تھی اور کوئی اس میں سے سکہ نکال ہی نہیں سکتا تھا۔نیلی جینز کی دریافت کرنے والے کمپنی ’’اسٹراس اینڈ کو‘‘ نے اس کی دلچسپ وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا حقیقی مقصد جیب میں رکھی گئی گھڑیوں کی حفاظت تھا جب کہ اس کی مزید وضاحت انہوں نے اس طرح کی کہ کاؤ بوائے جب گھوڑوں پر سفر کرتے یا پھر اپنے فارمز پر کام کرتے تو گھڑی کو اس پاکٹ میں رکھ لیتے۔ جینز کے ماہر لی نے اسی بات کو دہراتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنی پاکٹ گھڑیو ں کی حفاظت کے لیے اس جیب کا استعمال کرتے ہیں اس لیے لوگ اسے واچ پاکٹ بھی کہتے ہیں۔ لیکن اب جدید دور میں جب کہ کلائی پر پہنی جانے والی گھڑیوں اور موبائل فون کے ا?جانے سے جیب کی گھڑیوں کی اہمیت ختم ہوگئی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس موبائل فون کی گھڑی کی وجہ سے اس جیب کی اہمیت ختم ہوجانے کے باوجود کمپنیوں نے جینزپر بنائی گئی اس جیب پر کوئی تبدیلی نہیں کی اس لیے لیویز نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ چھوٹی سی جیب کئی کام کرتی ہے اسے ا?پ فرنٹیئر پاکٹ، سکے کا پیکٹ، ماچس رکھنے کی جیب اور ٹکٹ پیکٹ بھی کہ سکتے ہیں۔

کچھ ماہرین اس جیب کی چند دلچسبپ استعمال سامنے لائے ہیں:
سکے رکھنے کی جیب: اس جیب میں رکھے گئے سکے محفوظ رہتے ہیں اور اس کے گرنے کے امکانات کم ہی ہوتے ہیں لیکن اس سے بھی اہم یہ کہ اس میں آپ آئی پوڈ یا پھر ایم پی 3 پلیر بھی رکھ سکتے ہیں اور جناب اس میں چھوٹا سا کنگا بھی رکھا جاسکتا ہے۔

ٹوتھ پک پاکٹ: اس چھوٹی سی جیب میں ٹوتھ پک بھی رکھ سکتے ہیں جسے آپ ایمرجنسی میں استعمال کر سکتے ہیں۔
اسنیک ہولڈر: اس جیب کا سائز اسنیک ہولڈر رکھنے کے لیے بہترین ہے۔
ماؤتھ فریشنر: ببل گم کا چھوٹا پیکٹ یا پھر ماؤتھ فریشنر بآسانی اس جیب میں فٹ آجاتا ہے۔
پلیکٹرم رکھنے کی جگہ: گٹار بجانے والا آلہ پلیکٹرم اکثر کھو جاتا ہے ایسے میں یہ چھوٹی سی جیب اسے محفوظ رکھنے میں کام آتی ہے۔
لائٹر یا ٹشو پیپر رکھیں: اکثر لوگ سگریٹ پینے کے لیے لائٹر کا استعمال کرتے ہیں لیکن اسے گھر پر بھول جاتے ہیں تو اس کا حل جینز کی اس جیب میں ہے جس میں لائٹر یا ٹشو پیپر محفوظ رہتا ہے۔
ٹکٹ پیکٹ: اس جیب کا سب سے اہم اور قمیتی استعمال اس میں ٹکٹ رکھنا ہے کیونکہ لوگ اکثر ٹکٹ کھو دیتے ہیں یا پھر گھر میں ہی بھول آتے ہیں لیکن اس جیب میں رکھیں اور بے فکر ہوجائیں۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…