لندن(نیوز ڈیسک) برٹش کو لمبیا ، کینیڈا کے ماہرین صحت نے مشورہ دیا ہے کہ جو خواتین لمبی زندگی چاہتی ہیں وہ اپنی اولاد میں مزید اضافہ کریں۔ ماہرین صحت کے مطابق ایک نئے مطالعے سے یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ جن خواتین کے بچے زیادہ ہوتے ہیں ان کے ڈی این اے کے کناروں پر موجود ’’ٹیلو مرز ‘‘ کم یا بے اولاد خواتین کے مقابلے میں چھوٹے ہوتے ہیں جو باقی ماندہ کم زندگی کو ظاہر کرتے ہیں کیونکہ وہ تمام جسمانی خلیات کے بوڑھے ہونے کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس لیے طویل تیلو مرز لمبی زندگی کی وجہ ہوتے ہیں، پھر ایک بچے کے ٹیلومرز 60 سالہ شخص کے ٹیلو مرز سے دراز ہوں گے۔ برٹش کولمبیا کی یونیورسٹی نے تحقیق کیلئے 75 خواتین کے منہ کی رطوبت سے لیے گئے ڈی این اے کا جائزہ لیا اور ان کے ٹیلو مرز کی لمبائی کوناپا جن میں ایسی خواتین کے ڈی این کا جائزہ لیا گیا جو اوسطاً 13 سال بڑی یا چھوٹی تھیں تاکہ قدرتی طور کم ہوتے ٹیلو مرز کو ناپا جاسکے۔ ماہرین کے مطابق نتیجے کے طورپر خواتین میں ٹیلو مرز کی لمبائی اور ان کے بچوں کی تعداد میں ایک تعلق کا انکشاف ہوا۔