سٹاک ہوم(نیوز ڈیسک)سویڈن کے فنکار نے ایک عجیب مشین بنائی ہے جو 2000 ا?ہنی گیندوں سے خوبصورت میوزک تخلیق کرتی ہے جسے ایک آرکسٹرا قرار دیا جاسکتا ہے۔اسے ’ونٹرگاٹن ماربل مشین‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں 3 ہزار مختلف پرزے اور حصے مل کر موسیقی پیدا کرتے ہیں جن میں گیئر، چرخیاں، اسپرنگ اور دیگر حصے نصب کیے گئے ہیں۔ اس کی تیاری میں لیگو کھلونوں سے بھی مدد لی گئی ہے۔مشین کی 2 ہزار گیندیں حرکت کرتی ہیں اور بیس، ڈرم ، وائبروفون کی آواز پیدا کرتی ہیں اس طرح یہ عجیب مشین موسیقی کا پورا آرکسٹرا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس انوکھی مشین کو ہاتھ سے بنایا گیا ہے جس کی ڈیزائننگ میں کچھ ماہ اور تیاری میں 14 ماہ کا عرصہ لگا ہے۔