بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

بینک الفلاح نے 12.604ارب روپے کا خالص قبل از ٹیکس منافع حاصل کرلیا

datetime 2  مارچ‬‮  2016 |

کراچی(نیوز ڈیسک)بینک الفلاح نے 31دسمبر 2015کو اختتام پذیر ہونے والے مالیاتی سال کے دوران 12.604ارب روپے کا شاندار قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا ہے، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اڑتالیس فی صد زیادہ ہے۔ بنک کا بعد از ٹیکس منافع گزشتہ سال دسمبر 2014 کے منافع 5.641ارب روپے کے مقابلے میں 7.523ارب روپے رہا۔ فی حصص آمدن دسمبر 2014 میں 4.09 روپے کے مقابلے میں سال 2015 میں 4.73روپے رہا۔بینک الفلاح کے صدر اور سی ای او عاطف باجوہ نے کہا کہ ”سال 2015میںبینک الفلاح کی نمایاں کارکردگی اس کے شاندار مالیاتی نتائج سے عیاں ہوتی ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹر ز نے بینک کی مسلسل نمایاں کارکردگی کی تحسین کی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھبینک کی معاشی بنیادوں کو استحکام بخشنے اور صارفین کو نفع پہنچانے کے عمل میں ہر قسم کا تعاون کرتے رہیں گے۔ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہشیئر ہولڈرز کو دوررس فوائد پہنچاتے رہیں گے ،ہم نے اپنی کاروباری حکمت عملی صارفینکی خدمت کے پیش نظر وضع کی ہے تاکہ وہ اپنی زندگی اور کاروبار میں بیک وقت کامیابی حاصل کرسکیں“۔ ینک الفلاح کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ بہتر آمدن کی بدولت ہوا۔ بنک کی بنیادی آمدنی میں امسال بائیسفی صد اضافہ دیکھنے میں آیا جو کہ سال کے اختتام پر 37.489ارب روپے تک جاپہنچا۔ امسال بنک کے اخراجات کی نگرانی کے لیے وضع کردہ نظام کو زیادہ موثر بنایاگیا جس سے آمدن و لاگت کا تناسبساٹھ فی صد رہا، جوکہ گزشتہ سال سڑسٹھ فی صد کے مقابلے میں کہیں بہترہے۔بینک کے کل اثاثوں کا مالیتگزشتہ سال کے مقابلے میں اکیس فی صد اضافے کے بعد902.607 ارب روپے رہی۔ختم ِ دورانیہ ڈپازٹ چھے فی صد اضافہ کے بعد 640.189 ارب روپے تک چا پہنچا جبکہ بنک کی CASA شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں انہتر فی صد سے بڑ ھ کر پچہتر فی صد ہوگئی۔ بنک سے قرضوں کی فراہمی میں بھی زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں تیرہ فی صد اضافے کے بعد بینک سے قرضوں کی فراہمی کی قدر 343.490 ارب روپے سے تجاوز کرگئی۔ نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں تیزی کے باعث بینک کا ADR سال 2015میں 54 فی صد رہا جو کہ بینکاری شعبے میں سرفہرست ہے۔ بورڈ نے رواں سال کے لیے دس فیصد نقد منافع کی سفارش کی ہے جسے بینک کی سالانہ جنرل میٹنگ میں شیئر ہولڈرز کی منظوری کے بعد لاگوکیا جائے گا۔ملک کی صف ِ اول کی درجہ بندی کرنے والی ایجنسی PACRA نے بینک الفلاح کو عرصہ¿ دراز کےلئے AAجبکہ قلیل عرصے کے لیے A+ کی درجہ بندی جاری کی ہے۔حالیہ درجہ بندی کے مطابق بینک الفلاح کا مجموعی تاثر مثبت رہا۔ بینک الفلاح کی یہ درجہ بندی ہمہ وقت کمتر کریڈٹ رسک اور مالیاتی ذمہ داریوں کی بروقت ادائیگی کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے۔ بینک کے چھوٹے قرضوں کو AA-درجہ بندی میں رکھا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…