کولمبو(نیوز ڈیسک)سری لنکا میں رنگا رنگ سالانہ فیسٹیول کاآغاز ہو گیا ہے جس میں مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تین روز تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں مقامی افراد روائتی ملبوسات زیب تن کئے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے نئے قمری سال کی آمدکا جشن مناتے دکھائی دئیے، بدھ مت مذہب کے ماننے والے اس فیسٹیول میں بھرپور حصہ لیتے ہیں۔مقامی مندر میں مذہبی رسومات کی ادائیگی سے شروع ہونے والے رنگارنگ فیسٹیول میں ہاتھیوں کی سج دھج بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔کولمبو میں گزشتہ 40 برسوں سے ان تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جو نہ صرف مقامی بلکہ سیاحوں کی توجہ کا بھی مرکز بنی رہتی ہیں۔