بغداد(نیوز ڈیسک)دنیا میں کچھ بھی ناکارہ نہیں ہر شے کوقابل استعمال بنایا جا سکتا ہے ، ضرورت صرف انسان کی ذہانت اور صلاحیت کی ہوتی ہے۔ایسا ہی ایک انوکھا اور قابلِ ستائش کارنامہ عراقی شہری احمد حمید حمزہ نے انجام دیا ہے جس نے ناقابلِ استعمال ٹائروں سے دلکش فرنیچر بنا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔احمد پیشے کے لحاظ سے گاڑیوں کے ٹائروں کی مرمت کا کام کرتا ہے تاہم اس کی مہارت کا اندازہ اس طرح لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے ناکارہ ٹائروں کو بھی قابلِ استعمال بناتے ہوئے ان سے کرسیاں ، میز، آرائشی سامان، بیڈاور یہاں تک کے دیوار میں لگی گھڑی بھی تیار کر لی ہے۔بدنما دِکھائی دینے والے ٹائروں سے شاہکار بناتے ہوئے احمد نے رنگوں سے ان کی دلکشی میں کئی گ±نا اضافہ کر دیا ہے جو نہ صرف مہنگے فرنیچروں سے کئی گنا سستے ہیں بلکہ پائیداری میں بھی کسی سے کم نہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں