کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے ہیپاٹائٹس ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق دائر درخواست پر وزارت صحت،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور دیگر فریقین کو2مارچ کے لیے نوٹس جاری کردیے۔ہیپاٹائٹس ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پاکستان فارما سیوٹیکل کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کے داماد کی فیروز سنز کمپنی کوفائدہ پہنچانے کے لیے ادویات کی قیمتیں مقرر نہیں کررہی۔فیروز سنز ہیپاٹائٹس کی دوا 38ہزار روپے جبکہ دیگر کمپنیاں 26ہزار میں فروخت کرناچاہتی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت خود ڈرگ ریگولیٹری پالیسی پر عمل درا?مد نہیں کررہی لہذا ملک میں ادویات کی قلت، قیمتوں میں اضافے اور پالیسی پر عمل درآمد نہ ہونے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دیا جائے۔درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل دورکنی بینچ نے کی
ادویات قیمتوں میں اضافہ ، سندھ ہائیکورٹ کاوزارت صحت کو نوٹس جاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
ای پاسپورٹ کا اجرا ! پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں گے؟
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
لندن میں دو نقاب پوشوں نے نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑدیے
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے
-
باپ نے 4بیٹیوں کو زہریلا مشروب پلا کر خود بھی پی لیا
-
پاکستان میں سریے اور سیمنٹ کی قیمتیں، آج کے تازہ نرخ



















































