اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

2050ءتک دنیا کے 10 بڑے شہر

datetime 22  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)کرہ ارض پر انسانوں کی آبادی ہمارے تصور سے کہیں زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے اور 2050ء تک معلوم کائنات میں زندگی کے حامل اس واحد سیارے پر 10 ارب انسان موجود ہوں گے۔انسانوں کا سب سے بڑا مرکز آج ٹوکیو ہے کہ جس کی آبادی 38 ملین یعنی 3.8 کروڑ ہے۔ اس وقت آبادی کے لحاظ سے دنیا کے 10 بڑے شہروں میں سے صرف ایک یعنی قاہرہ افریقہ میں واقع ہے جبکہ دو، ساو¿ پاو¿لو اور میکسیکو سٹی، لاطینی امریکا میں ہیں۔ لیکن اگلی تین دہائیوں میں یہ پورا منظرنامہ تبدیل ہو کر رہ جائے گا۔ یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے گلوبل سٹیز انسٹیٹیوٹ کی تحقیق کے مطابق 2050ء میں بھارت کا ساحلی شہر ممبئی دنیا کا سب سے بڑا شہر بن جائے گا کہ جس کی آبادی سوا چار کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ البتہ ادارے کا کہنا ہے کہ ممبئی زیادہ عرصے تک یہ اعزاز اپنے پاس نہیں رکھ سکے گا کیونکہ 2075ء میں عوامی جمہوریہ کانگو کا شہر کنساشا دنیا کا سب سے بڑا شہر ہوگا اور 2100ء میں اس کی جگہ نائیجیریا کا شہر لاگوس لے لے گا کہ جس کی آبادی 8 کروڑ 80 لاکھ تک جا پہنچے گی۔تحقیق کے مطابق 2050ء میں دنیا کے 10 بڑے شہر یہ ہوں گے:
10: میکسیکو سٹی، میکسیکو، 2 کروڑ 43 لاکھ
9: نیو یارک، امریکا، 2 کروڑ 48 لاکھ
8: کراچی، پاکستان، 3 کروڑ 17 لاکھ
7: ٹوکیو، جاپان، 3 کروڑ 26 لاکھ
6: لاگوس، نائیجیریا، 3 کروڑ 26 لاکھ
5: کلکتہ، بھارت، 3 کروڑ 30 لاکھ
4: کنشاسا، عوامی جمہوریہ کانگو، تین کروڑ 50 لاکھ
3: ڈھاکہ، بنگلہ دیش، 3 کروڑ 52 لاکھ
2: دہلی، بھارت، 3 کروڑ 62 لاکھ
1۔ ممبئی، بھارت، 4 کروڑ 24 لاکھ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…