نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکی کمپنی نے سیاحوں کیلئے ایسا منفرد اور جدید جہاز تیار کیا ہے چاند تاروں کی نگری کی سیر بھی کرا سکے گا۔امریکی کمپنی Virgin Galacticنے سیاحوں کیلئے ایک ایسا منفرد اور جدید ترین خلائی جہاز تیار کر لیا گیا ہے جو نہ صرف طویل مسافت کو لمحوں میں طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ چاند تاروں کی نگری کی سیر بھی کر سکے گا۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کی خلائی سیاحت کی نجی کمپنیوں کے ایک گروپ کے تیار کردہ اس منفرد اسپیس شپ کونامور سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ نے ورجین اسپیس شپ کا نام دیا ہے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس خلائی جہاز میں دو پائلٹس اور 6 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے جس کے دو ماڈلز خلاءکی سیر کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ان جہازوں کی مختلف آزمائشیں کی جائیں گی جنہیں بعد ازاں خلائی اسٹیشن پہنچا دیا جائے گا۔واضح رہے کہ اسی کمپنی کی تیار کردہ اسپیس شپ2014 میں دوران سفر خلا میں پہنچنے سے قبل ہی پھٹ گئی تھی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں