پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

تارکین وطن کے بحران پر فلم نے ”گولڈن بیئر“ ایوارڈ حاصل کرلیا

datetime 22  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(نیوز ڈیسک) برلن میں ہونیوالے عالمی فلمی میلے برلینالے فلم فیسٹیول میں یورپ میں تارکین وطن کے بحران پر بنائی گئی دستاویزی فلم”فائر ایٹ سی“(سمندر میں آگ) نے بہترین فلم کا’گولڈن بیئر‘ ایوارڈ جیت لیا ہے۔جیافرانکو روزی کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی اس دستاویزی فلم میں بحیرہ روم کے جزیرے لامپی دوسا میں تارکین وطن کی کرب ناک زندگی کو دکھایا گیا ہے۔جیافرانکو روزی کے مطابق فلم میں یورپ میں تارکین وطن کے بحران کو دکھایا گیا ہے جو کہ ہولوکاسٹ کے بعد بدترین انسانی المیہ ہے۔انھوں نے کہا کہ میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنا چاہتا تھا، یہ ناقابل قبول ہے کہ المیے سے بھاگنے والے لوگ سمندر عبور کرتے ہوئے مارے جائیں۔اس فلم کو وہ موسم بہار میں جزیرے لامپی دوسا میں بھی دکھائیں گے۔ سلور بیئر گرانڈ جیوری ایوارڈ کے حقدار ہدایت کار ڈینس ٹینویک اور ان کی فلم ”ڈیتھ ان سراجیوو“ کو قرار دیا گیا۔فیسٹیول میں میا ہنسن لویا کو فرانسیسی فلم ’ تھنگز ٹو کم‘ پر بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔اس فلم میں ایک اسکول ٹیچر اپنی ماں کی موت کے صدمے سے نکلنے کی کوشش کرتی ہیں جس میں ان کی شادی ٹوٹ جاتی ہے۔تیونس کی فلم ”نحبک ہادی“ جس میںعرب بہار کے بعد محبت کی کہانی بیان کی گئی ہے میں بہترین اداکاری پر ماجد مستوری کو بہترین اداکار اور ٹرینی ڈیرہم کو فلم ”کولیٹیوے “میں اپنا کردار نبھانے پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔بہترین اسکرپٹ کا ایوارڈ فلم”یونائیٹڈ اسٹیٹس آف لو“کے لیے پولش ڈائریکٹر اور اسکرین پلے رائٹر ٹومس واسلیوسکی کے نام رہا۔واضح رہے کہ برلینالے فلم فیسٹیول میں امریکی اداکارہ میرل سٹریپ نے جیوری کی صدارت کے فرائض انجام دیے



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…