لندن(نیوز ڈیسک)جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں مشینوں نے انسانی زندگی میں آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں روبوٹس نے بھی بہت سے کاموں کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔کولمبیا کے سائنسدانوں نے کپڑے استری کرنے سے پریشان افراد کے لئے ایسی روبوٹک استری تیار کی ہے جو بغیر کسی شکن کے با آسانی آپ کے کپڑے استری کر سکتی ہے۔اس روبوٹک استری میں ایسے سینسر نصب کئے گئے ہیں جس کے تحت یہ جانچ لیتی ہے کہ کپڑوں میں شکن کس جگہ موجود ہے۔یونیورسٹی آف کولمبیا کے ماہرین کے مطابق روبوٹس کی دنیا میں یہ ایک اہم ایجاد ہے جس میں مزید جدت لانے کے لئے تحقیقات کی جارہی ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں